چیئرمین سی ڈی اے کا سید پور ماڈل ویلج کا دورہ ، تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کا سید پور ماڈل ویلج کا دورہ ، تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ سید پور ماڈل ویلج کا دورہ کیا اور وہاں جاری اپ لفٹنگ اور تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو سید پور ماڈل ویلج میں جاری اپ لفٹنگ کے تحت ہونے والے اب تک کے کاموں پر پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سید پور ماڈل ویلج کی اپ لفٹنگ اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور باکو کے آرکیٹکٹس اور ہارٹیکلچر ماہرین خصوصی طور پر معاونت فراہم کررہے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سید پور ویلج کی اپ لفٹنگ اور تزئین و آرائش کے کاموں کے حوالے سے باکو ٹیم کے آرکیٹیکٹ و ہارٹیکلچر ماہرین کے کام کو سراہا۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ جلد ہی اسلام آباد شہر کو دنیا کا خوبصورت اور جدید ترین ایسا دارلخلافہ جو سیاحتی اور تفریحی سہولیات سے آراستہ شہر کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید پور ویلج کی اپ لفٹنگ اور تزئین و سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ شہریوں کیلئے ایک پرکشش تفریحی مقام بھی بنے گا۔ انہوں نے سید پور ویلج کو عالمی معیارات کے مطابق ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل میں تبدیل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس منصوبہ سے سید پور ماڈل ویلج ایک بہترین سیاحتی مقام بن جائے گا اور یہاں سیاحوں کیلئے بہترین انتظامات اور تفریحی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے سید پور ماڈل ویلج کی اپ لفٹنگ اور تزئین و آرائش کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سید پور ویلج کو بہترین سیاحتی و تفریح مقام بنانے کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایریا میں غیر قانونی طور پر قائم کی گئی تعمیرات کے خلاف کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 23 کنال اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔ جس کو سید پور کے قانونی طور پر مکین افراد نے سراہا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن کے نتیجے میں نیشنل پارک کی حدود میں قائم 13 غیر قانونی مکانات کو مسمار کیا گیا اور تقریبا 23 کنال قیمتی سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کرا لیا گیا ہے ،واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کو ماحولیاتی تحفظ کے پیش نظر انوائرمنٹ ونگ کے حوالے کر دیا گیا تاکہ نیشنل پارک کی قدرتی خوبصورتی اور خوبصورت ماحول کو بحال رکھا جاسکے۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے قدرتی حسن ، خوبصورتی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور مارگلہ ہلز نیشنل پارک سمیت تمام علاقوں میں کسی بھی قسم کی تجاوزات یا غیر قانونی قبضے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت دی جائے گی ۔ اس حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان فیصلہ سازوں کے ساتھ مذاکرات کےلیےتیار ہیں، فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ سےملا ہوا ہے،گنڈاپور عمران خان فیصلہ سازوں کے ساتھ مذاکرات کےلیےتیار ہیں، فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ سےملا ہوا ہے،گنڈاپور نوے دن کل سے شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک باقاعدہ شروع کرنے کا اعلان ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی، مشعال ملک ایک اذان کی تکمیل کیلئے 22 شہادتیں: دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تزئین و آرائش کے کاموں چیئرمین سی ڈی اے
پڑھیں:
ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث بنے، بیرسٹر گوہر نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کردی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم ایک خطرناک اقدام ثابت ہوسکتی ہے، اس طرح کے اقدامات سے ہر صورت گریز کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کیا ہے اور اس کے اثرات کیا ہوں گے؟
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کے اوپر ایک اور عدالت قائم کرنا آئینی اصولوں کے منافی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ کسی صوبے کے حصے میں کمی نہیں کی جا سکتی، لہٰذا ایسی کسی بھی ترمیم سے اجتناب کیا جائے جو صوبوں کے درمیان کشیدگی کا باعث بنے۔
انہوں نے بتایا کہ 2020 میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران 10ویں این ایف سی ایوارڈ پر کام ہوا تھا، جب کہ تمام صوبے اب 11ویں ایوارڈ کے منتظر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے بھی اتفاق رائے کے بغیر نئی نہریں نکالنے پر پابندی عائد کی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ اس وقت ہر محب وطن شخص یہی چاہتا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر ٹکراؤ سے گریز کریں، ایک قدم پیچھے ہٹ کر ملک اور عوام کے مفاد کو ترجیح دیں تاکہ بہتری کی راہ ہموار ہوسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد آنے کے بارے میں ابھی کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی، جب وہ کہیں گے تو فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم اتفاق رائے سے کی جائےگی، کسی کے لیے گھبرانے کی بات نہیں، رانا ثنااللہ
واضح رہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کرنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سے حمایت مانگ لی ہے، جس کے لیے پیپلز پارٹی نے آپس میں مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیک ہولڈرز بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی عدالت عمران خان عمران خان رہائی وی نیوز