مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نئی پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کا کیس میں مرکزی ملزم ارمغان عرف آرمی اور ملزم شیراز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان عرف آرمی اور ملزم شیراز کو آج پیش کرنے کے لیے جیل حکام کو احکامات جاری کردیئے۔
18 جولائی کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس خصوصی عدالت نمبر 16 کو منتقل کیا تھا۔
ملزم شیراز سمیت عینی شاہدین کے بیانات عبوری چالان میں شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔