پی آئی اے کا چوبرجی چوک میں کھڑے جہاز کی تزین و آرائش کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے نے لاہور کے علاقے چوبرجی چوک میں کھڑے جہاز کی تزین و آرائش کے کا م کا آغاز کر دیاہے ، طیارے اور سیارہ گاہ کی بحالی کا کام 14 اگست تک مکمل کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے روز عوام اور بچے نئے تیار کردہ جہاز کی سیر کرسکیں گے ، 80 کی دہائی سے گراونڈ کیا گیا طیارہ حالات کیساتھ اپنی خوبصورتی کھو بیٹھا تھا ، اورنج لائن ٹریک کی تعمیر کے دوران بھی طیارے پر گرد کی انمٹ تہہ جم گئی تھی۔
پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے پر اپنی ری برینڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ، چوبرجی طیارے کی بحالی پی آئی اے کے ڈی جی ایم مارکیٹنگ اطہر حسن اعوان کی نگرانی میں ہوگا ، خستہ حال طیارے میں نئے رنگ و روغن کے علاوہ نئی نشستیں بھی لگ رہی ہیں۔
ڈالر کی آج کے مطابق حقیقی قدر 243.
طیارے کے کاک پٹ کو بھی بچوں کی دلچسپی کیلئے اصل حالت میں بحال جارہا ہے ۔ طیارے اور سیارہ گاہ کی سیر کیلئے بچوں کیلئے 100 جبکہ بڑوں کیلئے اس کی ٹکٹ 150 روپے رکھی گئی ہے ۔ لاہور سے پہلے کراچی میں بھی عوامی مقام پر کھڑے طیارے کو بحال کیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق پشاور میں موجود گراونڈڈطیارے کو بھی جلد اصل شکل میں واپس لایا جائے گا۔ چوبرجی طیارے کیساتھ بنی سیارہ گاہ میانببچوں کو سوج چاند ستاروں کے حوالے سے روزانہ خصوصی شو بھی دکھایا جائے گا ۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
جنوبی کوریا(southkorea) میں ایک معروف ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف میٹھے پکوانوں کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین استغاثہ نے عدالت سے ریسٹورنٹ کے مالک کو ایک سال قید اور تقریباً 13 ہزار 510 امریکی ڈالر جرمانے کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔
ریسٹورنٹ مالک نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے سوئٹ ڈشز کی ٹاپنگ کے لیے محدود پیمانے پر چیونٹیاں استعمال کیں، اس حوالے سے گاہکوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا تھا۔
مزیدپڑھیں:ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
تفتیشی حکام کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران امریکا اور تھائی لینڈ سے درآمد کی گئی تقریباً 49 ہزار چیونٹیاں مختلف پکوانوں، خصوصاً میٹھے ڈشز، میں استعمال کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے موجودہ قوانین کے تحت چیونٹیاں ان 10 کیڑوں میں شامل نہیں ہیں جنہیں انسانی خوراک کے طور پر استعمال کی اجازت حاصل ہے، اسی بنیاد پر ریسٹورنٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت اس مقدمے کا فیصلہ 2 ستمبر کو سنائے گی، جس کے بعد یہ واضح ہوگا کہ ریسٹورنٹ مالک کو سزا دی جاتی ہے یا نہیں۔