خیبرپختونخوا حکومت نے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری پالیسی نافذ کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
خیبرپختونخوا حکومت نے مالی بحران سے نمٹنے اور غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کے لیے سخت کفایت شعاری پالیسی نافذ کردی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری پالیسی کے اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری خرچ پر بیرونِ ملک ورکشاپس، سیمینارز، تربیتی کورسز، ہوٹل میں منعقدہ ورکشاپس اور علاج معالجے جیسے اخراجات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
سرکاری ادارے صرف انہی اخراجات کے مجاز ہوں گے جو پہلے سے جاری شدہ فنڈز کی حدود میں ہوں، جب کہ کوئی بھی نیا مالی بوجھ یا اضافی ادائیگی ممنوع قرار دی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹس میں موجود رقوم فوراً سرکاری اکاؤنٹ ون میں منتقل کریں، رقم نجی یا علیحدہ بینک اکاؤنٹ میں رقم رکھنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ
اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران مرمت شدہ عمارتوں اور سڑکوں پر دوبارہ فنڈز مختص نہیں کیے جا سکیں گے۔ گاڑیوں کی خریداری پر بھی سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم ہنگامی نوعیت کی گاڑیوں جیسا کہ ایمبولینس، فائر بریگیڈ، ٹریکٹر، بسیں، ریسکیو یونٹس، کشتیاں اور قیدیوں کی نقل و حمل کی گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ادائیگی ممنوع اعلامیہ جاری بینک اکاؤنٹس خیبرپختونخوا حکومت فنڈز کفایت شعاری پالیسی مالی بحران مالی بوجھ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ادائیگی ممنوع اعلامیہ جاری بینک اکاؤنٹس خیبرپختونخوا حکومت مالی بحران مالی بوجھ وی نیوز
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔