پی ایس ایل کی ویلیویشن کیلئے بین الاقوامی فرمز سے درخواستیں طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
لاہور:
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے کمرشل حقوق اور اثاثوں کی ویلیویشن کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ اکائونٹنسی فرمز سے درخواستیں طلب کرلیں۔
اس عمل کا مقصد تجارتی و مالی پہلوؤں کی درست اور پیشہ ورانہ جانچ کرنا ہے تاکہ مستقبل میں مالی و تجارتی معاملات میں شفافیت، بہتری لانے کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے جاسکیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اشتہار میں تمام شرائط، طریقہ کار اور تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل پروپوزل 28 جولائی تک جمع کروائیں۔
یاد رہے کہ ویلیویشن کے بعد موجودہ فرنچائزز کی فیس میں اضافے کا فیصلہ بھی ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے میں شرکت، عسکری حکام سے ملاقاتیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں منعقدہ 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے (IDEF-2025) میں شرکت کی جہاں انہوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ عسکری حکام سے الگ الگ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین خطے کی سیکیورٹی صورت حال میں استحکام کا ضامن ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) یاسر گولر، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل میٹن گوراک، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور نائب وزیر دفاع گربانوف اگل سلیم اوگلو سے ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں دفاع، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، خطے کی صورتِ حال اور باہمی فوجی تعاون سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، دونوں ممالک کے عسکری رہنماؤں نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور مستقبل کے جیو اسٹریٹجک چیلنجز اور تکنیکی ترقی کے تناظر میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیے: جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات، دوطرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال
فریقین نے دوطرفہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے اور باہمی تعاون کے امکانات کو وسعت دینے کے لیے اپنی مشترکہ وابستگی کا اظہار بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استنبول ترکیہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلہ