امریکا نے 30 فیصد ٹیکس کا نفاذ کیا تو جوابی اقدامات کرینگے، صدر یورپی یونین
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں یورپین یونین کی صدر کا کہنا تھا کہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ اُرسلا وان دیرلین نے مزید کہا ہے کہ یورپی یونین یکم اگست تک امریکا سے تجارتی معاہدے پر کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپی درآمدات پر 30 فیصد ٹیکس لگانے کے اعلان پر صدر یورپی یونین اُرسلا وان دیرلین نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک جاری کیے گئے بیان میں صدر یورپی یونین اُرسلا وان دیرلین نے کہا کہ امریکا نے 30 فیصد ٹیکس کا نفاذ کیا تو جوابی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدر یورپی یونین اُرسلا وان دیرلین نے مزید کہا ہے کہ یورپی یونین یکم اگست تک امریکا سے تجارتی معاہدے پر کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دنیا کی چند ہی معیشتیں یورپی یونین کے کُھلے اور منصفانہ تجارتی اصولوں کے معیار تک پہنچتی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا رسلا وان دیرلین نے صدر یورپی یونین کے لیے تیار ہے یورپی یونین ا کہا ہے کہ
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔