امریکا نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
امریکا نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز
نیویارک (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے سے متعلق تجارتی خطوط سوشل میڈیا پرپوسٹ کردیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یکم اگست سے یورپی یونین کی مصنوعات اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 30 فیصد ٹیکس نافذ ہوگا۔
امریکی صدر کے فیصلے کے بعد یورپی یونین نے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا۔یورپی یونین کی صدر ارسلا وان دیرلین نیکہا امریکی ٹیکس نافذ ہوا تو جوابی اقدامات کریں گے، یورپی یونین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کیلیے تیار ہے۔ یورپی یونین کی صدر نے تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی مختلف ممالک پر بھاری تجارتی محصولات عائد کر چکے ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے اب تک میانمار اور لاس پر 40 فیصد، جنوبی افریقا، سری لنکا، الجزائر، عراق اور لیبیا پر 30 فیصد، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، قازقستان، برونائی اور مالدووا پر 25 فیصد جبکہ فلپائن پر 20 فیصد ٹیکس لگایا جا چکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ خیبرپختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: فیصل کریم کنڈی اپوزیشن اراکین کیخلاف کارروائی، سپیکر کے پی کے نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیر قانونی بستی کے خلاف گرینڈ آپریشن، 1.5 ایکڑ اراضی واگزار کرپشن برداشت نہیں، کرپٹ افسروں کو ہٹایا تو ملک بھر سے سفارشوں کے فون آئے: وزیراعظم پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد
پڑھیں:
بھارتی معیشت کو بڑا جھٹکا،امریکا نے 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے بھارت سمیت برکس ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا، جس کا اطلاق بھارت پر بھی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کو کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا، بھارت بھی برکس کا رکن ہے وہ بھی 10 فیصد ٹیرف کے دائرے میں آئے گا۔ برکس ممالک(برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ) نے ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے اتحاد بنایا ہے۔
صدر ٹرمپ نے دوٹوک مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ملک امریکی ڈالر کو چیلنج کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے”، بھارت برکس رکنیت کی قیمت چکا رہا ہے، نئی دہلی کو امریکی منڈیوں میں بڑا دھچکا، بھارتی مصنوعات مزید مہنگی ہو جائیں گی۔
ماہرین کے مطابق ٹرمپ پالیسیوں سے بھارت کو معاشی و سفارتی میدان میں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزیدپڑھیں:الطاف حسین شدید علالت کے باعث لندن اسپتال میں داخل