data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے سے متعلق تجارتی خطوط سوشل میڈیا پرپوسٹ کردیے۔

میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یکم اگست سے یورپی یونین کی مصنوعات اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 30 فیصد ٹیکس نافذ ہوگا۔

امریکی صدر کے فیصلے کے بعد یورپی یونین نے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا۔یورپی یونین کی صدر اُرسلا وان دیرلین نےکہا امریکی ٹیکس نافذ ہوا تو جوابی اقدامات کریں گے، یورپی یونین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کیلیے تیار ہے۔ یورپی یونین کی صدر نے تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی مختلف ممالک پر بھاری تجارتی محصولات عائد کر چکے ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے اب تک میانمار اور لاؤس پر 40 فیصد، جنوبی افریقا، سری لنکا، الجزائر، عراق اور لیبیا پر 30 فیصد، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، قازقستان، برونائی اور مالدووا پر 25 فیصد جبکہ فلپائن پر 20 فیصد ٹیکس لگایا جا چکا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یورپی یونین پر 30 فیصد کی صدر

پڑھیں:

میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: میکسیکو میں امریکی طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ائرلائن جیٹ بلیو کی فلائٹ اڑان بھر نے کے بعد سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کی وجہ سے مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ائربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ائرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی۔ اس اچانک جھٹکے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ، یورپی یونین، اوآئی سی سے کشمیری حریت رہنمائوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
  • میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکا، 23 افراد ہلاک
  • فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات
  • ایٹمی دھماکے نہیں کر رہے ہیں، امریکی وزیر نے صدر ٹرمپ کے بیان کو غلط ثابت کردیا
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • جرمن چانسلر  کی ترکی کو یورپی یونین کا حصہ بنانے کی خواہش
  • امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو مسترد کردیا