لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق 28 سالہ احمد کو محلے دار نے معمولی جھگڑے پر گولی ماری دی،سینہ پر لگنے والی گولی نوجوان کی موت کا سبب بن گئی ،نوجوان کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
(جاری ہے)
پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سرگودھا میں چھیڑ خانی کی شکایت پر خاتون قتل
—فائل فوٹوسرگودھا میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار گئی، جہاں ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی، گھر والوں سے واقعے کی شکایت کرنے پر نوجوان نے خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔