طرزِ زندگی میں معمولی تبدیلی خطرناک بیماری سے بچا سکتی ہے: ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
ماہرین کے مطابق طرزِ زندگی میں معمولی تبدیلی جگر کے کینسر کے کیسز میں واضح کمی لا سکتی ہے۔
جگر کے کینسر پر بنائے گئے لانسٹ کمیشن کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ الکوحل کی کھپت اور مٹاپے میں کمی اور ہیپاٹائٹس ویکسین لگوانے کے رجحان میں اضافے سے پانچ میں سے تین کیسز کو مرض سے بچایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے اندازے کے مطابق 2050 تک جگر کے کینسر کے نئے کیسز 2022 میں ریکارڈ ہونے والے 8 لاکھ 70 ہزار کی تعداد سے بڑھ کر 15 لاکھ 20 تک پہنچ سکتے ہیں۔
گروپ کے مطابق مٹاپے سے تعلق رکھنے والے جگر کے کینسر کے کیسز کا تناسب 5 فی صد سے بڑھ کر 11 فی صد تک متوقع ہے جبکہ 2050 تک 21 فی صد کیسز الکوحل کے سبب ہوں گے۔
11 فی صد کیسز میٹابولک ڈسفنکشن-ایسوسی ایٹڈ اسٹیئٹوٹک لیور ڈیزیز (ایم اے ایس ایل ڈی)، جس کو ماضی میں فیٹی لیور ڈیزیز کے نام سے جانا جاتا تھا کے سبب پیش آئیں گے۔
محققین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ جگر کے سرطان کے 60 فی صد کیسز کا بچایا جانا ممکن ہے۔ عالمی سطح پر 2050 تک جگر کے کینسر سے ہونے والی اموات کی تعداد 13 لاکھ 70 ہزار تک متوقع ہے جو کہ 2022 میں 7 لاکھ 60 ہزار ریکارڈ کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جگر کے کینسر
پڑھیں:
امریکی ریاست میں بگولوں کے باعث کئی مکانات تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست میں آسمانی بگولوں کے باعث کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو زندگی گزارنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست یوٹا میں بگولوں کے باعث کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میںشہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بگولی طوفان کے باعث جنوب مشرقی یوٹا کی سان جوآن کاونٹی میں ایک گھنٹے کے دوران کئی بگولے پیدا ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق گرینڈ جنکشن، کولوراڈو میں نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات کرس سینڈرز نے بتایا کہ طوفان کا دائرہ 16 کلومیٹر پر محیط تھا۔ ناواجو نیشن کے صدر بو نیگرن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ طوفان سے علاقے کے متعدد مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔