data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک:معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک چشم کشا تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری تباہ کن جنگ کو جان بوجھ کر طول دیا گیا اور اس کے اصل ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ہیں، جنہوں نے اپنی سیاسی بقا اور حکومت بچانے کی خاطر جنگ بندی کی سنجیدہ پیشکشوں کو مسترد کیا۔

غیر ملکی  رپورٹس کے مطابق اپریل 2024 میں حماس نے ایک جامع تجویز کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش کی تھی، جس پر ابتدا میں نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی کی اصولی منظوری دے دی گئی تھی لیکن جیسے ہی یہ خبر ان کی اتحادی مخلوط حکومت کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموٹرچ تک پہنچی، اس نے دھمکی دی کہ اگر جنگ بندی کی گئی تو وہ حکومت سے علیحدہ ہو جائے گا، جس سے نیتن یاہو کی حکومت گرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ذاتی اقتدار کو قومی مفاد پر ترجیح دیتے ہوئے جنگ بندی کا فیصلہ واپس لے لیا اور یوں جنگ کو مزید کئی ماہ تک جاری رکھا گیا، نیتن یاہو کو اس بات کا شدید خوف تھا کہ اگر جنگ بند ہو گئی تو اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں، جن میں ان کی شکست یقینی ہے اور اس کے نتیجے میں ان کے خلاف 2020 سے التوا میں پڑے کرپشن مقدمات دوبارہ کھل سکتے ہیں۔

اخبار نے جنگی فیصلوں کے پس منظر میں ہونے والی خفیہ میٹنگز، کابینہ کے اندرونی اختلافات اور انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے کئی مواقع پر دانستہ طور پر جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کیا تاکہ حکومت بچائی جا سکے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ کے کچھ حلقے اور سکیورٹی حکام جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی واپسی کے حق میں تھے لیکن نیتن یاہو نے سیاسی مجبوریوں اور ذاتی احتساب کے خوف سے ان مشوروں کو رد کر دیا۔

نیویارک ٹائمز نے اس رویے کو سیاسی خودغرضی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نیتن یاہو کے اس فیصلے کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینیوں کی جانیں گئیں، لاکھوں بے گھر ہوئے اور درجنوں اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال دی گئیں۔

اسرائیلی حکومت نے نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے “سیاسی پروپیگنڈا” قرار دیا ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس پر آزاد بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی حلقوں نے اس رپورٹ کو ایک “بہت بڑی سفارتی فتح” قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے کر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیویارک ٹائمز جنگ بندی کی نیتن یاہو دیتے ہوئے

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف