2025-07-25@22:41:22 GMT
تلاش کی گنتی: 2469

«ا ئے تھے»:

    پی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے پارلیمان میں 342 میں سے 340 ووٹ لے کر ریکارڈ قائم کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں اظہر وضع دار اور سادہ تھے ۔ انہوں نے آخری وقت میں بھی اپنی جماعت سے وفاداری دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ حماد کے لیے آسان نہیں تھا، تب میاں اظہر نے سیاستدانوں کو سیاست کر کے سبق دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت جینا مشکل ہو اس وقت سیاست کی ۔ بہت مجبوریاں آئیں لیکن  انہوں نے ساتھیوں کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاست حالات کُول کرنے کا حکومت...
    جنوبی افریقا کے ایک معروف نجی گیم ریزرو کے مالک ایف سی کونریڈی ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ ایف سی کونریڈی مغربی کیپ کے علاقے موسل بے میں واقع لگژری گونڈوانا پرائیویٹ گیم ریزرو کے مالک تھے۔ وہ ریزرو میں ایک معمول کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک ایک نر ہاتھی نے ان پر حملہ کر دیا۔ ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ واقعے کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز...
    لاہور میں ڈیفنس پولیس نے خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز کو گرفتار کر کے 22 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی، گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ نکلے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی نے تھانہ ڈیفنس اے میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزمان خود کو جائیداد کا مالک یا پراپرٹی ڈیلر ظاہر کرتے تھے، اپنے ہی جعلساز ساتھیوں سے جائیداد کا معائنہ کرواتے تھے، جعلی معاہدوں کے تحت رقم وصول کر کے غائب ہو جاتے تھے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی  کے مطابق فراڈ میں اصل مالکان لا علم ہوتے اور خریدار مکمل طور پر دھوکا کھا جاتے تھے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی کا بتانا تھا کہ ملزمان جعلی دستاویزات، رجسٹری، اسٹامپ پیپر اور شناختی کارڈ فراہم...
    کراچی: کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکارکی شہادت میں ملوث نکلے۔ جمعہ کی علی الصبح کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 4 واقع تنظیم فلورملزکے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان  دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک اورایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈکیتوں کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اورایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز،2 موٹرسائیکلزاور3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کی شناخت مہران ولد بہادر اورحمید عرف مُنا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت نثار عرف فیصل ولد رمضان کے نام سے کی گئی ۔ ایس ایچ اوکورنگی کے مطابق  پولیس مقابلے...
    گھوٹکی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)گھوٹکی،ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت پراسرار طور پر جاں بحق، پولیس نے دو ملزمان علی راجپوت اور عدنان راجپوت کو گرفتار کرلیا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا،ای سیکشن پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی،ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو اس کے سابق شوہر نے مبینہ طور پر زہردے کر قتل کیا ہے۔قبل ازیں بھی پشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی تھیں جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی تھی۔ پولیس نے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرکے انکوائری شروع کردی تھی۔بتایاگیاتھا کہ خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے...
    بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جھالاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت اسکول میں تقریباً 40 بچے موجود تھے۔ عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 بچے ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 17 زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے اپنی کلاسز میں موجود تھے۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ کچھ بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر حماد اظہر نے عدالت کے سامنے رضاکارانہ سرنڈر کرنے اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے قریبی رفقاء اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے وکلاء ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا اور ممکنہ قانونی لائحہ عمل پر غور کیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ بھی کر لیا ہے کہ ضمانت نہ ملنے کی صورت میں گرفتاری دے کر جیل چلے جائیں گے۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری  یاد رہے کہ حماد اظہر تقریباً دو سال تک روپوش رہے تھے اور...
    کراچی: انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ گراہم تھارپ گزشتہ برس ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے بعد میں انکی فیملی نے انکشاف کیا تھا کہ تھارپ نے خودکشی کی ہے۔ ان کی موت کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں اہلیہ امینڈا نے انکشاف کیا کہ تھارپ نے اس سے قبل 20 اپریل 2022 کو بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہ کئی دن بے ہوش اور کئی ہفتے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے۔ گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ گراہم تھارپ...
    اندور پریس کلب میں دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنان نے مرد و خواتین پر حملہ کر دیا۔ متاثرین جبری مذہبی تبدیلیوں کے الزامات کے خلاف میڈیا سے بات کرنے کے لیے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھیانک منصوبہ، 40 ہزار انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے حملے میں متعدد خواتین کو عوام کے سامنے دھکا دیا گیا، زدوکوب کیا گیا اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب بجرنگ دل کے کارکنان نے پریس کانفرنس کا مقام زبردستی گھیر لیا اور الزام لگایا کہ مذکورہ گروپ دیواس کے جنگلاتی علاقوں میں ’سماجی خدمت‘ کے نام پر لوگوں کو عیسائیت...
    برطانیہ کے علاقے لیوشم، ساؤتھ ایسٹ لندن میں اپنے مالک مکان اور اس کی پالتو بلی کو قتل کرنے والی 35 سالہ حبیبہ نوید کو ذہنی صحت کی خرابی کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ لندن کی سینٹرل کریمنل کورٹ (اولڈ بیلی) میں مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید نے وکیل کرسٹوفر براؤن کو 14 اگست 2024 کو اس گھر میں قتل کیا، جہاں دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔ بعد ازاں پولیس کو براؤن کی بلی ’اسنو‘ بھی مردہ حالت میں ملی، جس کے گلے پر چھری کے زخم تھے۔ ’میں یسوع ہوں، میں نے شیطان کو شکست دی‘ عدالت کو بتایا گیا کہ واردات کے بعد حبیبہ...
    FLORIDA: عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور پاپ کلچر آئیکون ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں فلوریڈا میں دل کے جان لیوا اٹیک کے باعث چل بسے۔ ان کی موت پر مختلف حلقوں، خصوصاً سیاسی و کھیلوں کی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ریپبلکن نیشنل کنونشن 2024 میں اپنی ولولہ انگیز شرٹ پھاڑ تقریر سے توجہ کا مرکز بننے والے ہلک ہوگن نے حالیہ برسوں میں سیاسی سطح پر بھی متحرک کردار ادا کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور دیرینہ دوست ہونے کے ناتے ہلک ہوگن کو خصوصی مقام حاصل رہا۔ مزید پڑھیں: لیجنڈ ریسلر ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے دونوں شخصیات کا تعلق 1980 کی...
    کراچی میں عشروں سے جاری اغوا برائے تاوان، ڈکیتیوں، چوری و اسٹریٹ کرائم، ہر قسم کے جرائم کی سرپرستی کے لیے پولیس بدنام تھی ہی جن میں کہا جاتا تھا کہ باوردی اہلکاروں کے علاوہ ایسے جرائم پیشہ بھی شامل ہوگئے تھے جو پولیس کی جعلی وردی استعمال کرتے تھے۔ کراچی پولیس بے نظیر بھٹو دور میں ماورائے عدالت قتل میں بھی بہت مشہور ہوئی تھی جب 1991 میں کراچی آپریشن کے نام پر سیاسی بنیاد پر پولیس مقابلے ہوئے۔ الزام لگایا جاتا ہے کہ ان پولیس مقابلوں میں حقیقی مجرم برائے نام اور بے گناہ افراد زیادہ تھے ،بعدازاں آپریشن میں شریک اکثر پولیس افسروں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بننا پڑا تھا۔ کراچی کے سیاسی دہشت گردوں...
    یہ کہا جا رہا ہے کہ سزاؤں کا موسم شروع ہو گیا ہے۔ نو مئی کے مقدمات میں سزاؤں کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ایک دن میں دو فیصلوں نے ملک کا سیاسی منظر نامہ ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ملک بھر میں نو مئی کے مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔ سپریم کورٹ جلد فیصلوں کا کہہ چکی ہے۔ اور اب سزائیں شروع ہیں۔ لیکن تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بری بھی ہو گئے ہیں۔ ایک طرف سزائیں ہیں دوسری طرف بریت ہے۔ اس لیے یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ بریت اور سزائیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی بریت نے ملک کے سیاسی منظر نامہ پر بہت سے سوالات کو...
    ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن ہارٹ اٹیک کے باعث 71سال کی عمر میں چل بسے، ہوگن کو 2005 میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ریسلنگ کیرئیر کے دوران ہوگن کی متعدد سرجریز ہوئی تھیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹی ایم زیڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کلیئر واٹر، فلوریڈا میں ایمرجنسی خدمات کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ہلک ہاگن بے ہوش حالت میں پائے گئے، جنہیں موقع پر سی پی آر دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا،...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کےلیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، گن بوٹ بحری سیکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اور وزارتِ دفاعی پیداوار کے حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں کراچی...
    حال ہی میں وی نیوز نے ایک خبر دی تھی جس میں اس مسلئہ کی طرف نشاندہی کی گئی تھی کہ 60 ہزار نوجوانوں میں سے 5 ہزار نوجوان ملک سے باہر جاسکے، یہ وہ نوجوان تھے جو نا صرف ٹرینگ حاصل کرچکے تھے بلکہ ان پر حکومتی خزانے سے کئی ارب روپے لگ چکے تھے۔ اب وہ نوجوان جو ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں اور حکومتی اداروں سے ہنر سیکھنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اب حکومت پاکستان نے اسکل ڈیولپمنٹ پراگرامز کو بین الاقوامی اداروں سے منسلک کرنے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں، جس سے ملک بھر کے وکیشنل ٹرینگ سینٹرز کو نا صرف عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے میاں اظہر مرحوم کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے حماد اظہر سے ملاقات کی۔اُنہوں نے دورانِ ملاقات حماد اظہر سے ان کے والد میاں اظہر کی وفات پر تعزیت کی اور مغفرت کے لیے دعائے فاتحہ کی۔ حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئےسابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔ امیر جماعتِ اسلامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں اظہر مرحوم ہمارے بزرگ تھے، جماعت اسلامی سے میاں اظہر مرحوم کا...
    لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کے مقبول ترین فوجی ڈراموں ’سنہرے دن‘ اور ’الفا براوو چارلی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے کرنل (ریٹائرڈ) قاسم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اس کردار میں کوئی خاص اداکاری نہیں کی، بلکہ وہ حقیقت میں خوف زدہ تھے اور یہی کیفیت ناظرین کو فطری اداکاری محسوس ہوئی۔ کرنل (ریٹائرڈ) قاسم شاہ نے حال ہی میں ’جی این این‘ کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ڈراما ’الفا براوو چارلی‘ میں سب سے مقبول ہونے والا کردار ’گل شیر‘ دراصل انہوں نے خاص اداکاری کے بغیر ہی نبھایا، کیونکہ اس وقت حالات کچھ ایسے تھے کہ ان...
    ارشاد قریشی:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما راجہ محمد بشارت کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق راجہ بشارت راولپنڈی میں الیکشن ٹریبونل کے باہر این اے 55 کیس کی پیشی کے سلسلے میں موجود تھے، جہاں انہیں مختصر طور پر پولیس تحویل میں لیا گیا۔ بعد ازاں تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے انہیں چھوڑ دیا۔ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت  کا کہنا ہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔ ہماری سیاسی اور قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔واضح رہے کہ راجہ بشارت پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کی کارکن خاتون نے انکشاف کیاہے کہ انہیں عمران خان نے بیٹ پر اپنے دستخط کر کے دیئے تھے جس کی نیلامی کیلئے 5 اور 10 کروڑ روپے کی آفرز کی گئیں ہیں لیکن اسے بیچنے کا دل نہیں کرتا، یہ ہمارا عمران خان سے پیار ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈوی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ اور سلمان اکرم راجہ کے پاس آتی ہے اور ان کے آگے ایک بیٹ دستخط کیلئے کرتی ہے لیکن جب وہ بیٹ کو دیکھتے ہیں تو اس پر عمران خان کے دستخط موجود ہوتے ہیں۔ پارٹی کے لیڈر بانی پی...
    ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے مشرق بعید (Far East) میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیاتھا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، ان مسافروں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ طیارے کا ملبہ مل چکا ہے، جو کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ روس کے مشرقی علاقے امور میں لاپتا ہوا تھا۔ اے این-24 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا کی ”انگارا“ ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے امور کے شہر ”ٹِنڈا“ کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔ علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے ابتدائی...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) ملک بھر میں گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران 79 خودکش حملے ہوئے جن میں 690 جاں بحق اور 1300 سے زائد زخمی ہوئے۔خیبرپختونخوا میں 54، بلوچستان میں 19، سندھ میں 4 اور پنچاب میں ایک خودکش حملہ ہوا، خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر متاثر صوبہ رہا۔(جاری ہے) 2025 کے پہلے چھ ماہ میں 13 خودکش حملے ہوئے، جن میں 103 افراد جاں بحق اور 230 افراد زخمی ہوئے، 2024 میں 17 خود کش دھماکے ہوئے جن میں 139 جاں بحق اور 134 افراد زخمی ہوئے۔اسی طرح 2023 میں 29 حملوں میں 329 افراد جاں بحق اور 582 زخمی ہوئے جبکہ 2022...
    نئی دہلی: ائیر انڈیا کے احمد آباد حادثے کے بعد بھارت کی جانب سے جاں بحق مسافروں کی شناخت میں سنگین غلطی سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں برطانیہ میں متاثرہ خاندانوں کو ان کے پیاروں کی جگہ اجنبی افراد کی باقیات بھجوا دی گئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت درست طریقے سے نہیں کی گئی، اور جب تابوت برطانیہ پہنچے تو کئی خاندانوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں موجود لاشیں ان کے عزیزوں کی نہیں تھیں۔ ایک متاثرہ شخص، متن پٹیل، نے بتایا کہ اسے والدہ کی لاش کے بجائے کسی اور شخص کی باقیات دی گئیں، حالانکہ حادثے میں اس کے والد اور والدہ دونوں جاں بحق ہو گئے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس کا 42صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق تفتیش میں تمام ملزمان ان واقعات میں ملوث پائے گئے، تفتیشی افسران شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کے خلاف شواہد پیش نہیں کر سکے، شاہ محمود قریشی سمیت6 ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی کسی غیر قانونی احتجاج میں شامل نہیں ہوئے۔فیصلے میں کہا گیا شاہ محمود قریشی 9مئی کو کراچی میں تھے، پراسیکیوشن نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کے خلاف کیس ثابت کیا، پراسیکیوشن نے اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید سمیت 8 ملزمان کیخلاف بھی...
    روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والے ایک مسافر طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ انتونوف اے این 24 ماڈل کا طیارہ تھا، جو سیبیرین ایئرلائن انگارا کے زیرِ انتظام پرواز کر رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ طیارہ چینی سرحد کے قریب واقع شہر بلاگوویشچنسک سے روانہ ہوا تھا اور آمور کے علاقے میں واقع قصبے ٹائندا کی جانب محو پرواز تھا کہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر قبل ریڈار سے غائب ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد روسی ایمرجنسی اداروں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا، مقامی حکام کے مطابق، طیارے میں کل 49 افراد سوار تھے جن میں 43  مسافر اور 6 عملے کے افراد...
    ---فائل فوٹو لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئی ہیں۔ ایک جاں بحق نوجوان حسن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا، طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے اس لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق...
    کولاج فوٹو: سوشل میڈیا دیامر میں بابوسر سیلاب میں اپنی والدہ ڈاکٹر مشعال کے ساتھ تین سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شام 7 بجے تھک بابوسر کے قریب ڈاسر پر مقامی افراد نے لاش دیکھ کر حکام کو بتایا۔حکام نے کہا کہ جی بی اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر لاش کو نالے سے نکال کر چلاس میں اسپتال پہنچایا۔ دیامر کلاؤڈ برسٹ: جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت ہوگئیجاں بحق ہونے والے ڈاکٹر میاں بیوی لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 سال کا بیٹا لاپتہ ہے۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ اب تک 6 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ لاپتہ دیگر...
    پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے گزشتہ دنوں صابری قوالوں کے لرزہ خیز قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی رہنماؤں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔ منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوبیان میں کہا کہ جس بے دردی سے صابری خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا گیا، وہ نہ صرف ناقابلِ برداشت ہے بلکہ انسانیت کے خلاف ظلم کی بدترین مثال بھی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے سانحات پر وہ تمام آوازیں وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سماجی کارکنان کہاں ہیں جو دہشتگردوں کو مارنے پر بھی شور مچاتے ہیں؟ اداکار کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا صرف مخصوص حالات...
    فائل فوٹو  فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹس کھلوانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گروہ کے 4 ارکان سرگودھا سے گرفتار کیے گئے، ملزمان سے درجنوں ڈیجیٹل نشان انگوٹھا، موبائل سمز، ڈیوائسز اور برانچ لیس اکاؤنٹس برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزمان انگوٹھے کے نشانات حاصل کرکے موبائل سمز جاری کرواتے تھے، متاثرہ افراد اپنے انگوٹھے کے نشان کے استعمال ہوجانے سے مکمل لاعلم ہوتے تھے، تحقیقات میں سرکاری اداروں میں چھپی کالی بھیڑیں بھی بےنقاب ہونے کا امکان ہے۔سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل...
    سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ میاں اظہر کے انتقال کی خبر دل رنجیدہ اور غمزدہ کرنے والی ہے۔ وہ نہ صرف تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ تھے بلکہ پاکستان کی سیاست میں بھی ایک موثر اور نمایاں مقام رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کے بعد پیدا ہونے والا سیاسی خلا...
    معروف پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی ڈیفنس فیز 6  کراچی میں واقع فلیٹ لاش ملنے کے واقعے کے بعد ان کے خلاف جاری کرایہ داری کیس کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اداکارہ اور مکان مالک کے درمیان تنازع کا آغاز 2019 میں ہوا، جب کرائے کی ادائیگی میں تاخیر اور معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کے معاملات سامنے آئے۔ یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایت درج کرائی، ڈی آئی جی ساؤتھ کا انکشاف دستاویزات کے مطابق حمیرا اصغر نے مذکورہ فلیٹ 20 دسمبر 2018 کو کرائے پر لیا تھا، جس کے تحت سالانہ کرائے میں 10 فیصد اضافہ طے پایا تھا۔ مکان مالک کا مؤقف ہے کہ اداکارہ نے...
    معروف اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی تقریباً 10 ماہ پُرانی گلی سڑی لاش کراچی میں 8 جولائی 2025 کو ان کے کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی۔ اداکارہ کی پُراسرار موت سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے تھے جن کے اب جوابات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ ایسا ہی ایک سوال اداکارہ کا مالک مکان کے ساتھ تنازع سے متعلق تھا۔ خیال رہے کہ اداکارہ کی لاش بھی اُس وقت ملی تھی جب عدالتی بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تھا اور بار بار دستک کے باجود دروازہ نہیں کھلا تھا۔ پولیس جب دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو اداکارہ کی لاش اوندھی منہ پڑی تھی۔ لاش بالکل گَل چکی تھی اور ناقابل شناخت تھی۔ اب تک دستیاب معلومات کے مطابق حمیرا اور ان...
    سرخ رنگ کی مشہور لاری، جسے مقامی طور پر ’لاری‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، خلیجی ممالک اور خصوصاً سعودی عرب کی ایک اہم ثقافتی علامت بن چکی ہے۔ 1940 سے 1970 کی دہائی کے درمیان، جب سفر کے ذرائع محدود تھے اور حالات مشکل، تو اسی سرخ لاری نے نقل و حمل میں بنیادی کردار ادا کیا، ان لاریوں نے دور دراز دیہاتوں کو شہروں سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سعودی پریس ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق مورخ عبداللہ الزہرانی کا کہنا ہے کہ اس دور میں مقامی باشندے اور حجاج کرام لمبے سفر کے لیے انہی لاریوں پر انحصار کرتے تھے، جو کئی دنوں پر محیط ہوتے تھے۔ ’ سرخ لاری نقل و حمل...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھے، شرپسند عناصر نے لاہور میں جناح ہاؤس سمیت مختلف سرکاری و نجی املاک کو نذرآتش کیا، اور سوشل میڈیا پر خود ویڈیوز شیئر کرکے اپنی شناخت ظاہر کی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور میں 9 مئی کو 14 مختلف مقامات پر حملے ہوئے، سرور روڈ پر پولیس اور سرکاری گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، اور تھانوں پر بھی حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں 82 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مزید پڑھیں: 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین...
    ویب ڈیسک:سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سےرکن قومی اسمبلی تھے، وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جبکہ1990 ءسے 1992 ءتک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی اور بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے تھے اور...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے۔ میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے والد تھے، میاں اظہر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر1987  سے 1991  تک لاہور میئر رہے جبکہ1990 سے 1992  تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔اْن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران ق لیگ میں شامل ہو گئے۔ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ دوپہر 1.30 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور کے باہر والے گرائونڈ میں ادا...
    کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے۔ میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوے تھے، میاں اظہر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ نون کے ساتھ...
    کراچی یونیورسٹی کے سینئر استاد پروفیسر ڈاکٹر آفاق احمد صدیقی کے ساتھ ایک جونیئر سرکاری اہلکار کی بدسلوکی کا واقعہ اساتذہ کے وقار کی پامالی کی مثال ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر آفاق صدیقی کراچی یونیورسٹی کے اسٹاف ٹاؤن میں مقیم ہیں، ان کے گھر کے سامنے ایک اور افسر بھی رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ڈاکٹر آفاق مغرب کی نماز کے بعد گھر واپس آئے تو کچرا جلتے دیکھا،جس پر انھوں نے وہاں پر موجود افسر کے سیکیورٹی گارڈ سے درخواست کی کہ وہ لکڑیوں کا کچرا نہ جلائے کیونکہ دھواں ان کے گھر میں آتا ہے اور سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے،جس پر تلخ کلامی کے بعد گارڈ نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انھیں تھپڑ بھی مارا جس سے ان...
    سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے عظیم اور پیارے والد میاں محمد اظہر قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں۔حماد اظہر نے بتایا کہ میرے والد کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈیڑھ بجے قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی جائے گی۔سینئر سیاستدان میاں اظہر لاہور سے رکن قومی اسمبلی بھی تھے، فیملی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔میاں اظہر لاہور کے میئر بھی رہے، تاہم بعد میں وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے، انہیں مسلم لیگ ق...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر انتقال کرگئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق میاں محمد اظہر طویل عرصے سے بیمار اور زیر علاج تھے اور لاہور میں اُن کا انتقال ہوا ہے۔ میاں محمد اظہر 2024 کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدوار تھے اور آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوکر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے سابق گورنر پنجاب کی ذمہ داری بھی انجام دی تھی۔ اُن کا شمار پاکستان کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔ گزشتہ کئی عرصے سے وہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی تھے اور آخری بار ہونے...
    سٹی42:  پی ٹی آئی کے لیڈر حماد اظہر کے والد اور پنجاب کے سابق گورنر میاں اظہرآج شب لاہور میں فوت ہوگئے۔ میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے ۔ میاں اظہر این اے 129 سے  قومی اسمبلی کے رکن  بھی تھے۔ ان کی وفات سے پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں ایک اور نشست سے محروم ہو گئی۔ میاں اظہر نے سیاست کا آغاز سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیا الھق کی آمریت کے دوران غیر سیاسی سیاست سے کیا تھا۔ وہ لاہور میں ضیا الحق کے لائے ہوئے بلدیاتی نظام میں ابھرے اور لاہور کے مئیر بنے۔ بعد میں میاں اظہر مسلم لیگ نون کے لیڈر میاں نواز شریف کے لاہور  کی سیاست میں دستِ راست بن گئے تھے۔ میاں نواز شریف...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال  کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میاں اظہر کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ میاں اظہر این اے 129 لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے ۔ Post Views: 6
    فائل فوٹو۔ تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہمیں گزشتہ ہفتے ظہیر عباس نے بانی کی لسٹ دی تھی، اگر ابھی بہنوں کی ملاقات ہوتی ہے تو واضح ہو جائے گا لسٹ بانی نے دی ہے۔ راولپنڈی میں گورکھ پور ناکہ کے قریب گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ظہیر عباس غلط بیانی سے کام لیں گے، بہرحال آج بات واضح ہوجائے گی، معاملہ صرف پانچویں نشست کا تھا۔ انھوں نے کہا کہ چار جنرل نشستوں پر ظہیر عباس بانی پی ٹی آئی سے نام لے آئے تھے، پارٹی میں مکالمہ تھا کہ پانچویں نشست پر ورکر ہونا چاہیے، باقی تمام پارٹیوں میں ارب پتیوں کو ٹکٹس دیے گئے لیکن سب...
    لاہور: چوہنگ پولیس نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار شوٹرز کی شناخت کاشف چوہان اور فرخ کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ شانی ٹائیگر نامی شخص کے کہنے پر یہ اقدام کر رہے تھے۔ مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واردات کے دوران شوٹرز کے ساتھ ایک کار میں دو دیگر افراد، عثمان اور لقمان بھی موجود تھے جو منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔ چوہنگ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اصل وجہ رجب بٹ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کیئے گئے مرد اور عورت کے کیس میں ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’ مجھے بتایا گیا ہے کہ بانو کے والد اور شوہر اس کے قتل کے خلاف تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ احسان کی بلیک میلنگ کا شکار تھی۔ بانو نے اپنی جان دینا قبول کر لیا تاکہ اپنے خاندان کو اُس سردار کے انتقام سے بچا سکے جس نے بغیر کسی تفصیل میں جائے، بانو اور احسان دونوں کو مارنے کا حکم دیا تھا۔‘‘ بارشوں...
    افتخار گیلانی پندرہ جولائی 2016 کو ترک فوج کے ایک گروہ نے سویلین حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک منظم مگر ناکام کوشش کی تھی۔یوں اس بغاوت کی ناکامی کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی گئیں، جن میں کم از کم 40,000 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ان میں 10,000 سے زائد فوجی اور 2,745 جج شامل تھے ۔ترکیہ کے شہروں خاص طور پر دارالحکومت انقرہ اور عروس البلاد استنبول کی کئی اہم جگہوں پر آ پ کو شیشے کے کیسز میں جلی ہوئی کاریں اور سڑکوں پر گہرے گڑھے نظر آئیں گے ۔ یہ 15 جولائی 2016 کی وہ محفوظ نشانیاں ہیں، جب ترک فوج کے ایک گروہ نے سویلین حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک منظم مگر...
    تعلیم و تربیت کسی بھی معاشرے کی روح اور اساس ہوتی ہے۔ یہی عمل فرد کی سوچ، کردار، طرزِ عمل اور مجموعی قومی مزاج کو تشکیل دیتا ہے۔ اگر علم درست ہو تو تربیت مثبت ہو گی اور اگر علم گمراہ کن ہو تو تربیت بھی ایسی نسل کو جنم دیتی ہے جو سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ سمجھنے لگتی ہے۔ہمارےاسلاف کے دور میں اگرکوئی فرد غلط حرکت کرتا تو لوگ اکثر یہ سوال کرتے کہ اس کا استاد کون ہے؟ اور دوسرا جملہ یہ ہوتا کہ شایداس کی تربیت میں کمی رہ گئی ہے۔ یہ طرزِ فکر اس حقیقت کا آئینہ دار ہے کہ کسی بھی فرد، قوم یا ریاست کی ترقی یا زوال میں تعلیم...
    لاہور کی مون سون کی بارشیں میرے دل میں ہمیشہ ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ یہ محض ایک موسم نہیں بلکہ زندگی کے ایک ایسے باب کی مانند ہیں جو خوشبو، جذبات اور یادوں سے لبریز ہے۔ اس تاریخی شہر کی قدیم مٹی پر گرنے والا ہر قطرہ مجھے اُن قیمتی صبحوں کی طرف لے جاتا ہے جو میں نے اپنے مرحوم والد چوہدری محمد اقبال صاحب کے ساتھ گزاریں جن کا نظم و ضبط اور شفقت میرے بچپن کے رہنما ستارے تھے۔ میرے والد ایک پختہ عادتوں والے انسان تھے۔ چاہے بارش ہو یا دھوپ، سرد ہوائیں ہوں یا خزاں کی سنہری رت، وہ فجر کی نماز کے فوراً بعد باغ جناح (جو پہلے لارنس گارڈن کہلاتا تھا) میں...
    تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) گزشتہ ماہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ ایرانی نیوزایجنسی کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان گذشتہ ماہ تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے دوران زخمی ہوئے تھے، یہ حملہ ایران کی اعلی سکیورٹی کونسل کے اجلاس کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا، 16 جون کو ہونے والے اس حملے میں صدر پزشکیان کی ٹانگ پر معمولی زخم آئے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ایران کی تینوں اہم ریاستی طاقتوں کے سربراہان اور اعلی حکومتی عہدیدار شریک تھے، ایرانی حکام حملے کے فوری بعد ہنگامی راہداری کے ذریعے عمارت سے نکلنے میں کامیاب...
    ایران(نیوز ڈیسک)گزشتہ ماہ جنگ کے دوران ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ ایرانی میڈیا نے جنگ ختم ہونے کے کئی دنوں بعد تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔ 16 جون کو تہران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر 6 میزائل داغے گئے تھے۔ دھماکوں کے بعد متاثرہ منزل کی بجلی منقطع ہوگئی تھی، تاہم عمارت میں موجود حکام ایمرجنسی راستے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ اس دوران ایران کے صدر پزشکیان سمیت کچھ حکام کو...
    لاہور میں برکھا رت کے دنوں میں اس شہر میں 70 برس پہلے کی ان بارشوں کا خیال آرہا ہے جن کے بارے میں بہت سے قصے میں نے پڑھ رکھے ہیں۔ ان سے شہر اور اس کے مکینوں کی زندگی کے مختلف رنگ سامنے آتے ہیں۔ اس بارش کے راوی ناموران ادب ہیں، یہ سلسلہ ناصر کاظمی سے خالدہ حسین تک پھیلا ہے۔ سب سے پہلے ناصر کاظمی کی ڈائری سے رجوع کرتے ہیں جس میں 6 اکتوبر 1955 کے دن کا احوال یوں قلمبند ہوا ہے: ’لاہور میں غیر معمولی بارش۔ دفتر سے آکر گھر سے نکلا ہی تھا کہ سیلاب پرانی انارکلی کے تھانے تک آپہنچا، گھر گیا تو پانی دروازے تک آچکا تھا، ایسا سیلاب لاہور...
    ایک زمانے میں اچانک ہمیں احساس ہوا کہ ہمارے اندر تو بے شمار سقراط، بقراط، ارسطو اور افلاطون بیٹھے ہوئے ہیں۔ کیوں نہ ان کوکام پر لگادیں، سو ہم نے’’مشر‘‘ یعنی جرگہ مار اور اصلاح کار کا دھندہ شروع کردیا جہاں کچھ تو تو میں میں ہو جاتی، کوئی تنازعہ پیدا ہوجاتا، لڑائی جھگڑے کے امکانات نظر آتے، ہم بیچ میں کود کر فریقین کو شانت کردیتے اور کافی مغزکھپائی کے بعد ان کے درمیان صلح کروا کر گلے ملوا دیتے۔ اس طرح کوئی آٹھ دس کارنامے کر کے ہم مونچھوں کو تاؤ دینے لگے ’’کہ ہمو دیگرہست‘‘ ہمارا خیال تھا کہ گاؤں میں ہماری نیک شہرت ہوگئی۔ نام حافظ رقم نیک پزیرفت ولے پیش رنداں رقم سود وزیاں ایں...
    کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے متعلق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے ماڈل واداکارہ کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا ہڈی ٹوٹنے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ کیمیائی تجزیے کے لیے بال اورکپڑوں کے ٹکڑے بھیجے گئے تھے۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش مکمل طورپرڈی کمپوزیشن کے آخری مراحل میں تھی اورچہرے سمیت جسم کے کئی حصے پٹھوں سے خالی تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے جسم کی تمام ہڈیوں کی ساخت مکمل اور موجود پائی...
    سٹی42:  ژوب میں بی ایل ایف کی دہشت گردی میں شہید  ہونے والےمیاں چنوں کے غلام سعید کے جنازے میں اس کا  غم سے نڈھال باپ  بھی فوت ہو گیا۔ ژوب میں پنجابی مسافروں کو بسوں سے اتار کر شہید کرنے کے سانحہ میں دو ایسے بھائی بھی مارے گئے تھے جو اپنے باپ کے جنازے میں شریک ہونے کے لئے ڈیرہ غازی خان واپس آ رہے تھے۔ اب ایک باپ اپنے بیٹے کے جنازے میں فوت ہو گیا۔  جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات بلوچستان کے ضلع ژوب میں  ایک ویران سڑک پر  انڈیا کے پیسے اور ہدایات سے دہشتگردی کرنے والی بی ایل ایف کی مکروہ دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے غلام سعید کا جسد...
    ٖنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) بھارت کے شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کے مسافر بردار طیارے کے گرنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں انجنوں کو ایندھن کی سپلائی بند ہونے کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔بھارتی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سی"CUTOFF" پوزیشن میں چلے گئے تھے۔ رپورٹ میں شامل کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ اس نے کٹ کیوں کیا ، جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس...
    میانمار کے علاقے ساگانگ میں فوج کے فضائی حملے میں بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے جو اس عمارت میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مقامی رہائشی نے تصدیق کی کہ بدھ مذہب کی عبادت گاہ کا ہال مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اس ہال میں بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد سو رہے تھے۔ جو مارچ میں 7.7 شدت کے زلزلے میں اپنے گھروں کے تباہ ہونے کے بعد سے یہاں پناہ لیے ہوئے تھے۔ پناہ لینے والوں کا خیال تھا کہ ایک عبادت گاہ ہونے کی وجہ سے یہ جگہ ان کے لیے فوجی حکومت اور مسلح مخالفین کے جھڑپوں کے دوران محفوظ ثابت ہوگی۔ بدھ پیروکار اس عبادت گاہ کو دنیا سے الگ تھلگ رہنے اور مراقبہ کے...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے والد پہلی بار منظر عام پر آگئے۔گزشتہ روز اداکارہ حمیرا اصغر کو لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران حمیرا اصغر کے والد نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔حمیرا اصغر کی تدفین کے موقع پر ان کے والد سےایک صحافی نے  سوال کیا کہ  آپ 9 مہینے سے بیٹی سے رابطے میں نہیں تھے ، اب جو پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی ہے اس پر کیا کہیں گے؟صحافی کے سوال پر حمیرا اصغر کے والد کا کہنا تھا کہ’مجھے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں پتا، یہ ساری معلومات میرے بیٹے کو ہیں، میرے پاس اسمارٹ فون...
    مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں پر حملہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں کی اس دہشت گردی کا واقعہ مغربی کنارے کے قصبے سنجل میں پیش آیا۔ یہودی آبادکاروں نے فلسطینی علاقے میں دھاوا بول دیا جس میں دو نوجوان جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں یہودی امریکی شہریت رکھنے والے فلسطینی نوجوان 23 سالہ سیف الدین کامل عبد الکریم مسلّت اور 23 سالہ محمد شلابی بھی شامل ہیں۔ دونوں نوجوانوں کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر شہید کیا گیا تھا اور فلسطینیوں کی املاک کو بھی آگ لگادی گئی۔ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق اسرائیلی...
    ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے۔  پولیس کے مطابق  3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہونے والے حملے میں ڈی ایس پی رخمین خان بھی زخمی ہوئے تھے جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، رخمین خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید اور سی سی پی او پشاور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش  اس موقع پر آئی جی کے پی ذوالفقارحمید نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کےحوصلے پست نہیں کر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نصرت جاوید نے کہاہے کہ جب یہ اطلاع پھیلی کہ قاسم اور سلیمان آ رہے ہیں تو حکومت کو اپنے سفیر کو حکم دینا چاہیے تھاکہ وہ جمائمہ سے رابطہ کرے اور پوچھے کہ بچے کب آنا چاہتے ہیں اور پاسپورٹ مانگ کر انہیں ویزا جاری کرتے ۔ تفصیلات کے مطابق نصرف جاوید نے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کا نام قاسم ہے ، محمد بن قاسم نہیں ہے ، میرا اپنا خیال ہے کہ حکومت بیوقوف ہے ، ان کو یہ اطلاع سنتے ہی اپنے سفیر کو حکم دینا چاہیے تھا، وہ فوری طور پر جمائمہ بی بی سے رابطہ کرتا اور کہتا...
    جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق  3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہونے والے حملے میں ڈی ایس پی رخمین خان بھی زخمی ہوئے تھے جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ پولیس نے بتایا کہ رخمین خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید اور سی سی پی او پشاور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی کے پی ذوالفقارحمید نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کےحوصلے پست نہیں کر سکتے، ہمیں پولیس افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے، ہمارے افسران...
    جمال عبدالناصر۔۔۔ ایک ایسا نام جو عرب سیاست میں آج بھی گونجتاہے، جیسے وقت کے ساتھ مدھم ہونے کے بجائے اور زیادہ واضح ہوتا جا رہا ہو۔ وہ ایک ایسے لیڈر تھے جنہوں نے مصر کے عوام کو آزادی کی امید دلائی اور عرب دنیا کو ایک آواز میں بولنے کا حوصلہ دیا۔ ان کی قیادت نے صرف قاہرہ یا اسکندریہ نہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کے سیاسی منظرنامے کو متاثر کیا لیکن جیسے جیسے وقت آگے بڑھا، ان کی شخصیت کا وہ چمکتا ہوا عکس دھیرے دھیرے مختلف رنگ اختیار کرتا گیا یعنی روشنی اور سائے دونوں کے امتزاج کے ساتھ۔ ناصر صرف ایک سیاست دان نہیں تھےبلکہ وہ ایک سوچ، ایک جذبہ اور کئی لوگوں کے لیے ایک...
    لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان کی سیاست ہمیشہ حیرتوں اور جذبات سے بھری رہی ہے، اور جب بات عمران خان کی ہو تو یہ جذبات مزید گہرے ہو جاتے ہیں۔ حال ہی میں عمران خان کے بیٹے سلیمان خان نے ایک غیر رسمی انٹرویو میں اپنے والد کی سیاسی زندگی کے بارے میں جو خیالات ظاہر کیے، وہ ایک نئی بحث کا آغاز بن گئے ہیں۔ سلیمان خان کا کہنا ہے کہ جب وہ چھوٹے تھے، تو انہیں اپنے والد کی سیاست میں شمولیت پسند نہیں تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ عمران خان ایک سادہ، پُرامن اور آرام دہ زندگی گزاریں ، جیسے لندن میں کرکٹ پر تجزیے کریں اور خود کو متنازعہ سیاست سے دور رکھیں۔ لیکن وقت کے ساتھ انہوں...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) بطور قوم مجموعی طورپر ہمارا حافظہ کمزور ہے اورجلدی باتیں بھول جاتے ہیں لیکن پہلے سے زیادہ سخت حالات کا سامنا ہونے پر ماضی یاد کرتےہیں لیکن پروفیسر شمشیر گوندل نے ماضی قریب میں ہونیوالے واقعات گنوادیئے۔ٹوئٹر پر انہوں نےطنزیہ انداز میں لکھا کہ "وہ بھی کیادور تھاجب چیف جسٹس ثاقب نثارڈیم بنارہے تھے۔ جسٹس گلزارکراچی نیسلہ ٹاورگرا رہے تھے۔جسٹس بندیال خاندانی منصوبہ بندی پرسمپوزیم کروا رہے تھے۔نیب چیرمین جاویداقبال سر سے پاؤں تک چمیاں لے رہے تھے۔خاتون اول ملک ریاض سے قیمتی تحائف وصول رہی تھی،توشہ خانے کے تحائف بیچ رہی تھی"۔انہوں نے مزید لکھا کہ "وزیراعظم عمران خان بہنوئی کے پلاٹ کاقبضہ چھڑوارہے تھے، پاپاجونزسکینڈل کوکلین چِٹ دے رہےتھے۔فرح گوگی مال غنیمت سمیٹ رہی...
    امریکی عدالت نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سے رعایتی معاہدہ کالعدم کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکہ کی ایک وفاقی اپیل کورٹ نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد سے رعایتی معاہدے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ برس موسم گرما میں خالد شیخ محمد اور دو دیگر ملزمان نے امریکی حکومت سے ایک معاہدے کے تحت اپنے اوپر عائد کردہ الزامات کا اعتراف کرنے پر اتفاق کیا تھا، اس معاہدے کے باعث شاید یہ مبینہ ماسٹر مائنڈ سزائے موت سے بچ جاتے اور اس کے بجائے انہیں عمرقید کی سزا سنائی جاتی۔ اس کے بعد عدالت میں دائر...
    بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی سفاکانہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پنجاب کے 9 شہریوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا یہ تمام افراد بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد بے دردی سے قتل کیے گئے تھے شہداء میں دنیاپور کے دو سگے بھائی عثمان اور جابر گجرات کے 23 سالہ بلاول فیصل آباد کے شیخ ماجد لاہور کے جنید مظفرگڑھ کے محمد آصف ڈیرہ غازی خان کے محمد عرفان خانیوال کے غلام سعید اور گوجرانوالہ کے صابر شامل تھے شہداء کی میتیں سخت سیکیورٹی میں ان کے علاقوں کو منتقل کی گئیں جہاں ان کے لواحقین نے غم و اندوہ میں انہیں سپرد خاک کیا دنیاپور میں جب...
    بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں پیش آنے والا سفاک دہشتگردی کا واقعہ صرف ایک قومی سانحہ نہیں بلکہ درجنوں خاندانوں کے لیے ناقابلِ برداشت دکھ اور صدمہ لے کر آیا ہے۔ اس واقعے میں شہید ہونے والوں میں دو سگے بھائی عثمان اور جابر بھی شامل تھے، جو اپنے والد کے انتقال پر جنازے میں شرکت کے لیے فیملی سمیت پنجاب واپس جا رہے تھے، مگر سفاک دہشتگردوں نے ان کی میتیں بھی لواحقین کے پاس واپس بھجوا دیں۔ شہداء کے بھائی صابر نے سوشل میڈیا پر جذباتی بیان دیا کہ کل ہمارے والد کا انتقال ہوا، آج صبح 9 بجے ان کی نماز جنازہ تھی۔ عثمان اور جابر بھائی اپنی فیملی کے ہمراہ اسی میں شرکت...
    معروف سینئر اداکار توقیر ناصر نے موجودہ شوبز انڈسٹری کے رجحانات پر تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے ڈراموں میں خلوص، سچائی اور جذبات کی بجائے ظاہری خوبصورتی اور دکھاوے کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران توقیر ناصر کا کہنا تھا کہ ماضی کے فنکار اپنے کرداروں سے جذباتی طور پر جُڑے ہوتے تھے اور ان کی اداکاری میں فطری انداز اور سچائی جھلکتی تھی، جبکہ آج کل کی اداکاری میں اصل جذبات کی بجائے میک اپ اور سرجری سے بنائے گئے خدوخال نمایاں ہو رہے ہیں۔ توقیر ناصر نے خاص طور پر اداکاراؤں میں بڑھتے ہوئے پلاسٹک سرجری کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے...
    فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 3 مقامات پر حملے کیے، ترجمان بلوچستان حکومت عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں کی جان لے لی، مقتولین کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے۔کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد کے مطابق جاں بحق 9 افراد کی لاشیں بلوچستان پنجاب سرحد پر وصول کرلی گئی ہیں جہاں سرحدی علاقے بواٹہ پر میتیں پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد چانڈیہ نے وصول کیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(آخری حصہ)سندھ کی ستر تا اسی کی دہائی میں پیدا ہونے والی نسل کو اچھی طرح سے اس بات کا پتا ہے کہ سندھ میں کون سے خاندان کب سے قبضہ جما کر سیاست کر رہے ہیں، لیکن بعد میں ہوش سنبھالنے والوں کو اس حوالے سے بہت کم معلومات ہیں۔ جبکہ 2000ء کی نسل کو تو کسی بات کا کچھ علم ہی نہیں ہے۔ ان سمیت سندھ کے تمام لوگوں کی معلومات کے لیے یہاں 71ء سے پہلے والی سندھ اسمبلی کے کچھ ارکان کے نام بطور نمونہ اور مثال پیش کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ انہیں اس امر کی بابت آ گہی حاصل ہو سکے کہ سندھ کے ساتھ یہ کتنی بڑی زیادتی کا ارتکاب کیا...
    معدودے چند لوگوں کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے‘کہ وہ ہمارے ملک کے مایہ ناز سیاسی خانوادوں کے ساتھ سائے کی طرح رہے ہوں اور انھوں نے عملی طور پر پاکستان کی سیاسی تاریخ کو ترتیب ہوتے دیکھا ہو۔ زاہد حسین ان میں سے ایک ہیں۔ ان کی شہرت ایک بہترین فوٹو گرافر کی تو خیر ہے ہی‘ مگر ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ذاتی فوٹو گرافر ہونے سے انھوں نے ایوان اقتدار ‘ جلاوطنی اور بے بسی‘ بھٹو خاندان کا ہر دور قریب سے دیکھا ہے۔ سجاد عباسی کی کتاب ‘ ’’صحافت بیتی‘‘ کی ورق گردانی کررہا تھا ۔ زاہد حسین کا نام پڑھا۔ سروق پر بھی ان کی تصویر نمایاں تھی۔ زاہد حسین کو...
    کچھ دن پہلے ہم نے ان کالموں میں ایک  ’’قصیدہ بزدلیہ‘‘ پیش کیا تھا جس میں ہم نے’’بہادری‘‘ کو پوری بہادری اور’’فرار‘‘کو آدھی بہادری قرار دیا تھا۔  اور آج ہم ایک ایسے باڈی گارڈ، محافظ اور رکھوالے کا ذکر کرنا چاہتے ہیں جس کے ہوتے ہوئے آپ کا بال بھی کوئی بیکا نہیں کرسکتا۔سو مسلح محافظ دس آہنی دیواریں اور پانچ بلٹ پروف جیکٹ ایک طرف اور یہ ایک محافظ ایک طرف۔اور وہ بھی خالی ہاتھ۔اس ہمہ جہت،ہمہ صفت۔ہمہ حفاظت۔محافظ کا نام’’ڈر‘‘ہے اور آج ہم اسی کا ’’ قصیدہ ڈریہ‘‘ ارشاد فرمانا چاہتے ہیں۔ ایک بے وقوف تھا ’’گبر سنگھ‘‘ نام کا، اس نے کہا تھا جو ڈرگیا سمجھو مرگیا اور پھر خود اس لیے جوتوں تلے مرگیا کیونکہ ڈرتا...
    ’علامہ‘ کا لقب سعید اظہر صاحب کو کس نے دیا، یہ تو معلوم نہیں، لیکن ’مولوی‘کا لقب ان کو حسین نقی صاحب نے عنایت کیا تھا۔ اگرچہ جب میں نے انھیں دیکھا، تو ان کی سوچ پر مودودی صاحب کا کوئی نقش باقی نہ رہا تھا، اور ان کے دل و دماغ پر بھٹو صاحب پوری طرح چھا چکے تھے۔ گئے دنوں کی نشانی کے طور پر ڈاڑھی بہرحال ان کے چہرے پراب تک موجود تھی۔ میری ان سے واقفیت ہارون الرشید صاحب کے توسط سے ہوئی، جن سے گپ شپ کے لیے وہ ہفت روزہ’ندا‘ کے دفتر آیا کرتے تھے۔ درمیانہ قد، گول مٹول چہرہ، گندمی رنگ کچھ سانولا سا، سر پر ’گنج گرانمایہ‘ نمودار ہو چکا تھا، عمر...
    نواب مصطفی خان شیفتہ 27 دسمبر 1806ء کو دہلی، برطانوی ہندوستان (موجودہ بھارت) میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام مصطفی خان تھا اور وہ شیفتہ تخلص کرتے تھے۔ ان کا تعلق ایک ممتاز علمی اور ادبی خاندان سے تھا۔ ان کے والد عظیم الدولہ ایک معزز شخصیت تھے۔ تعلیمی پس منظر شیفتہ نے ابتدائی تعلیم دہلی میں حاصل کی۔ ان کے اساتذہ میں میاں جی مال مال اور حاجی محمد نور نقشبندی شامل تھے۔ انہوں نے اردو اور فارسی میں شاعری کی اور شیفتہ کے نام سے اردو اور حسرتی کے نام سے فارسی میں لکھا۔ ادبی سفر شیفتہ کی شاعری میں محبت، فلسفہ اور انسانی جذبات کی عکاسی ملتی ہے۔ ان کی شاعری کا آغاز 1824ء میں ہوا...
    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں مارے جانیوالے دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، جو والد کے جنازے میں شرکت کیلئے کوئٹہ سے پنجاب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔بلوچستان سے پنجاب جانے والے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کردیا گیا، حکام کے مطابق دہشت گردوں نے مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کیا، پھر گولیاں مار دیں، واقعہ ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں پیش آیا۔ بلوچستان میں شہید ہونے والا جنید 5 روز قبل بیوی بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا، والدمقتولین میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے لودھراں آرہے تھے۔ مقتولین میں سے دو بھائیوں کا تعلق دنیاپور جبکہ دیگر 7 کا تعلق ڈیرہ...
    مولانا خان زیب : فائل فوٹو  باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانا سی ٹی ڈی میں مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔مولانا خان زیب کے قتل کے مقدمے میں دہشتگردی دفعات شامل کی گئی ہیں، گزشتہ روز فائرنگ کرکے مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔ باجوڑ میں فائرنگ، اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے تین ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری بظاہر ایک پرکشش دنیا ہے جہاں چمکتے دمکتے چہرے، مہنگے ملبوسات، اسٹیج کی روشنی، شہرت اور چاہنے والوں کا ہجوم نظر آتا ہے، لیکن اس جگمگاتی دنیا کے پیچھے ایک تاریک پہلو بھی چھپا ہوتا ہے۔ یہ دنیا ذہنی دباؤ، بے یقینی، تنہائی، مالی مشکلات، انڈسٹری کے طاقتور گروپوں کی اجارہ داری، اور کام کے مواقع کی کمی جیسے کئی مسائل سے بھری پڑی ہے۔ ان چمکتے ستاروں کی زندگیوں کا ایک ایسا پہلو ہے جو مداحوں سے اکثر چھپا رہتا ہے، اور جب ان کی موت کی خبریں سامنے آتی ہیں تو عوام کو جھٹکا لگتا ہے۔ ذیل میں اُن 15 پاکستانی فنکاروں کا ذکر کیا گیا ہے جن کا آخری وقت نہایت دلخراش رہا۔ عائشہ...
    لندن: انگلینڈ اور بھارت میں تیسرے ٹیسٹ کے موقع پر لارڈز گرائونڈ پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔  تماشائیوں کی جامہ تلاشی کے ساتھ اسٹینڈز میں خفیہ سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہیں، یہ 2 برس قبل کھیلے گئے ایشز میچ کے بعد اس وینیو پر ہونے والا سب سے ہائی پروفائل مقابلہ ہے۔  اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ مظاہرین میچ کو ہدف بنا سکتے ہیں، ایشز میچ کے دوران ایم سی سی ممبران کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بْرا بھلا کہنے کے واقعات بھی سامنے آئے تھے، اس لیے اس بار پلیئرز کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ میچ کیلیے ابتدائی چاروں دنوں کے تمام ٹکٹ میچ شروع...
    بلوچستان میں لسانی شناخت کی بنیاد پر قتل کی لرزہ خیز واردات نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ گزشتہ شب لورالائی اور ژوب کے درمیانی علاقے سرڈھاکہ میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ این 70 پر ناکہ بندی کر کے کوئٹہ سے پنجاب کے مختلف علاقوں کو جانے والی بسوں کو روکا، مسافروں کی شناخت کی اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان: شناخت کی بنیاد پر بسوں سے اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد قتل ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے تھے۔ دلخراش پہلو یہ ہے...
    خلیل کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہروں کے ترجمان تھے اور اکتوبر 2023ء میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد وہ فلسطینی یکجہتی تحریک کا ایک نمایاں چہرہ بن گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی نژاد امریکی اور کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالبعلم کارکن محمود خلیل نے امریکی سرکاری اداروں کے خلاف 20 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ یہ دعویٰ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی، امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) اور محکمہ خارجہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انہیں ناجائز طور پر حراست میں لیا، جھوٹے الزامات لگائے اور ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچایا۔ خلیل نے خبر رساں ادارے سے گفتگو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلاول زرداری جب سے فوجی اسٹیبلشمنٹ کے سایہ عاطفت میں آئے ہیں بڑے بڑے خواب دیکھ رہے ہیں۔ پہلے انہوں نے وزیر خارجہ بننے کا خواب دیکھا اور وہ وزیر خارجہ بن گئے۔ اب وہ ملک کا وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ اسی لیے وہ تواتر کے ساتھ فوجی اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے والے بیانات دے رہے ہیں۔ مثلاً انہوں نے ایک بیان میں فرمایا ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن کے لیے...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) ظفر اللہ خان کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ گورنمنٹ پریشان ہے، ان کو خوش آمدید کہنا چاہیے، وہ آئیں انھیں ملیں، جو میں نے ان کے بارے میں سنا ہے کہ وہ پہلے امریکا جائیں گے اور امریکا کے بعد وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں، پہلے شاید وہ لابنگ کرنا چاہتے ہیں، ان کو ہمیں فسلیٹیٹ کرنا چاہیے، آنا چاہیے۔  ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں خود جیلر رہا ہوں، کئی جیلوں کا انچارج رہا ہوں، ہم نے کبھی ملزموں کو یا مجرموں کو خاندان سے بات کرتے ہوئے نہیں سنا۔ رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند نے کہا کہ سیاست اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چودہ سو برس قبل مدینہ منورہ کے شمال میں 100میل دور ایک شہر خیبر واقع تھا۔ یہاںقلعے اور کھیتیاں کثیر تعداد میں تھیں اور یہاں یہودی آباد تھے۔ رسول اکرمؐ جب جنگ احزاب کے نتیجے میں قریش مکہ کو سبق سکھانے سے فارغ ہوئے تو انھوں نے خیبر کے یہودیوں اور نجد کے قبائل سے بھی نمٹنا ضروری سمجھا تاکہ پورا خطہ امن وسلامتی کا گہوارہ بن جائے اور اسلام کے علمبردار اطمینان وسکون اور یکسوئی سے اللہ کا پیغام ساری دنیا کے انسانوں تک پہچانے میں مصروف ہوسکیں۔رسول اکرمؐ کی نگاہ انتخاب سب سے پہلے خیبر پر پڑی کیونکہ یہاں کے لوگ سازشوں اور قبائل کو لڑانے بھڑانے کا خوب کام کرتے تھے۔ یہ اہل خیبر ہی...
    حضرت حسینؓ، باب العلم حضرت علی کرم اﷲ وجہہ، خاتون جنّت حضرت فاطمہ الزہرا ؓ کے صاحب زادے اور رسول کریم ﷺ کے انتہائی چہیتے نواسے ہیں۔ آپؓ کی ولادت باسعادت مدینہ منورہ میں ہوئی۔ آپ ﷺ کو آپؓ سے بے انتہاء محبت تھی، کبھی آپؓ کو گود میں اُٹھاتے، کبھی کندھے پر بٹھاتے، کبھی ہونٹوں پر بوسہ دیتے تو کبھی چومتے۔ آپ ﷺ کے ارشادات ہیں، مفہوم: ’’اہل جنّت کے جوانوں کے سردار حسنؓ اور حسینؓ ہیں۔‘‘ ’’حسینؓ مجھ سے ہیں اور میں حسینؓ سے ہوں۔ جو حسین ؓ سے محبت کرے اﷲ تعالیٰ اُس سے محبت کرے۔‘‘ (ترمذی) ’’دنیا اور آخرت میں میرے پھول حسنؓ اور حسینؓ ہیں۔‘‘ (صحیح بخاری) آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جو کسی جنّتی کو...
    بتایا گیا ہے کہ شہری برساتی نالہ بئیں گاؤں سکمال کے قریب پانی کی سطح بلند ہونے پر پھنس گئے تھے۔ متاثرین میں 24 مرد، 29 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، عوام نے ریسکیو کی بروقت کارروائی اور خدمات کو بھرپور سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ برساتی نالہ بئیں کے سیلابی ریلے میں 60 افراد پھنس گئے۔ریسکیو واٹر ٹیموں نے بروقت رسپانس کے ذریعے سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو بچا لیا، ریلے میں پھنسے ہوئے افراد میں بچے، خواتین اور مرد شامل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ شہری برساتی نالہ بئیں گاؤں سکمال کے قریب پانی کی سطح بلند ہونے پر پھنس گئے تھے۔ متاثرین میں 24 مرد، 29 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، عوام نے ریسکیو کی بروقت...
    بھارت میں ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادو کو ان کے والد نے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گروگرام میں ٹینس کھلاڑی کی گولی لگی لاش ان کے گھر کے فرسٹ فلور سے ملی۔ ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ اگر اہل خانہ ٹینس کھلاڑی کو بروقت اسپتال منتقل کرتے تو جان بچائی بھی جا سکتی تھی۔ رادھیکا نے ریاستی سطح پر کئی اعزازات اپنے نام کیے تھے۔  قتل کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ رادھیکا یادیو اور ان کے والد کے درمیان ایک ویڈیو ریل پر جھگڑا ہوا تھا۔ رادھیکا کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ریل پر ان کے والد سخت ناراض تھے اور غصے میں آکر اپنے لائسنس شدہ ریوالور سے...
     سٹی 42:  ڈیفنس فیز 6 فلیٹ سے خاتون اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے بعد لاش ملنے پر بھائی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا  متوفیہ اداکارہ حمیرا کے بھائی نوید اصغر اور رمضان چھیپا نے  سرد خانہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میڈیا میں غلط بات پیش کی گئی ہے ،جب کوئی میت ہوتی ہے تو پولیس کے حوالے ہوتی ہے ،لاسٹ ماہ سے میری پھپو کی حادثاتی موت ہوئی ،جسکی وجہ سے میرے والدین پریشان تھے ،ہم نے کہا ہم پہلے ہی پریشان تھے ،پولیس سے رابطہ میں رہے اسکے بعد ہم لاہور سے کراچی پہنچے ،والدین اور بہن بھائیوں کے حوالے سے خبر بے بنیاد تھی ،والدین سے بالکل  تعلق  صیحح تھا ،چھیپا...
    خیبر پختونخوا کے شورش زدہ ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کو جمعرات کے روز فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ضلع باجوڑ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق نے بتایا کہ مولانا خان زیب کو شنڈئی موڑ کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کی مہم چلا رہے تھے۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا، جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ ڈی پی او کے مطابق یہ ایک ٹارگٹڈ حملہ تھا جسے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انجام دیا اور بغیر کسی مزاحمت کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں حماس کے جنگجوؤں نے سرنگ سے باہر آ کر اسرائیلی فوجیوں پر اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک اعلیٰ تربیت یافتہ فوجی ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت ماسٹر سارجنٹ (ر) ابراہم ایزولے کے نام سے کی گئی ہے جو اسرائیلی فوج کی جنوبی کمان کی انجینیئرنگ یونٹ سے وابستہ تھے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی انجینیئرنگ ٹیم زمین کھودنے کی کارروائی میں مصروف تھی اور ابراہم ایزولے ہیوی مشینری چلا رہے تھے، اس دوران حماس کے جنگجوؤں نے ایک خفیہ سرنگ سے باہر نکل کر حملہ کیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں چشمہ روڈ پر ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122 اعزاز محمود کے مطابق کار میں سوار ایک خاندان ڈیرہ اسمٰعیل کی جانب جا رہا تھا کہ کڑی خیسور پولیس اسٹیشن کی حدود میں ان کی گاڑی ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی۔اعزاز محمود کے مطابق ریسکیو ٹیم کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے قبل ہی کار میں سوار پانچوں افراد دم توڑ چکے تھے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو پہاڑ پور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت...
    جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ خان یونس میں حماس کے جنگجوؤں نے سرنگ سے باہر آ کر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کردیا۔ حماس نے جب حملہ کیا اُس وقت اسرائیلی فوجی ابراہم ایزولے ہیوی مشینری کی مدد سے زمین کی کھدائی کر رہے تھے۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ماسٹر سارجنٹ (ر) ابراہم ایزولے کی عمر 25 سال تھی اور وہ جنوبی کمانڈ کی انجینیئرنگ یونٹ میں ہیوی انجینیئرنگ آپریٹر تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حماس نے ابراہم ایزولے کی لاش کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر موجود...
    ایس بی سی اے افسران کو لیاری میں بلڈنگ گرنے کے واقعے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار افسران میں ڈائریکٹر آصف رضوی، جلیس صدیقی، اشفاق کھوکھر،  ڈپٹی ڈائریکٹر  فہیم مرتضی، عاصم انصاری،  دیگر شامل ہیں۔  افسران کو ڈی جی کے سامنے ان کے ناموں سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا گرفتار ڈائریکٹر میں آصف رضوی گزشتہ سال ریٹائرڈ ہوچکے تھے۔ آصف رضوی کو ڈی جی ایس بی سی اے نےاجلاس میں شرکت کے لئےبلایا تھا۔ چھاپے کے وقت ڈی جی ایس بی سی اے افسران کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کے سامنے ان کی میٹنگ سے 6افسران کوحراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوپر سے گرفتاری کے احکامات ہیں۔ گرفتار...
    آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد عبد القیوم خان زیرک ،دوراندیش اور مدبر سیاسی رہنماء تھے ۔سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد عبد القیوم خان کی برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ آزادکشمیر کے دونوں بڑے عہدوں پر فائز ہوئے اور متانت کے ساتھ اپنا عرصہ مکمل کیا ۔انہوں نے کہا کہ سردار محمد عبد القیوم خان نے ڈوگرہ حکمرانی کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور جہاد کشمیر میں عملی طور پر حصہ لیا ،وہ ایک علمی اور ادبی شخصیت بھی تھے اور مسئلہ کشمیر پر ان کی خاص گرفت تھی ۔انہوں نے کہا کہ ان کی نمایاں خصوصیت الحاق پاکستان پر...