کوہستان میگا کرپشن کیس: ماسٹر مائنڈ کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
کوہستان میں 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کارروائی کے دوران اس کیس کے مرکزی کردار قیصر اقبال کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد کیے ہیں۔ یہ رقم دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران، ہر بار 10 کروڑ روپے کے حساب سے برآمد کی گئی۔
اس سے قبل قیصر اقبال کے گھر سے ایک ارب 60 کروڑ روپے بھی برآمد ہوئے تھے، جو پینٹ کے ڈبوں میں چھپائے گئے تھے۔ اس بات کی نشاندہی قیصر اقبال کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ نے کی تھی۔
نیب کے مطابق قیصر اقبال سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ اپر کوہستان میں اگست 2013 سے بطور کلرک اور بعد میں ہیڈ کلرک تعینات تھے۔ اس دوران وہ مبینہ طور پر جعلی دستاویزات تیار کر کے سرکاری خزانے سے اربوں روپے غیر قانونی طور پر نکالنے میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اربوں روپے قیصر اقبال کی اہلیہ اور ایک کنٹریکٹر ممتاز کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے، جبکہ اس اسکینڈل سے کئی بااثر شخصیات کے بھی فائدے اٹھانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قیصر اقبال کروڑ روپے
پڑھیں:
اہلخانہ سے 40 لاکھ کی وصولی، سی سی ڈی انسپکٹر تاجر کی اغوا واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی ) کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کرکاہنہ سے تاجر کو اغوا کیا، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے اور ایل او ایس کےقریب رقم وصول کی۔لاہور پولیس کا بتانا ہے کہ تاجر کو رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا۔دوران تفتیش انسپکٹرجاویداقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔