لاہور: موٹروے کو پیدل کراس کرنے پر شہری کیخلاف ایف آئی آر درج
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
موٹروے کو پیدل کراس کرنے پر شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کروا دیا، شہری سجاد محمود نے شادیوال لاہور کے قریب موٹروے کو پیدل کراس کیا، ایف آئی آر تعزیراتِ پاکستان 290/291 کے اندراج کے لیے درخواست دی گئی۔
ترجمان کے مطابق موٹروے کو پیدل کراس کرنا قانوناً جرم ہے، یہ خطرناک اور جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے، متعدد حادثات کی وجہ یہی غیر ذمہ دارانہ اقدام بن چکا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ روڈ یوزرز فٹ برج استعمال کریں، زندگی محفوظ بنائیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹروے کو پیدل کراس
پڑھیں:
بنوں: سڑک کنارے بم نصب کرنے کی کوشش ناکام‘ دہشتگردوں کیخلاف ڈرون سے کارروائی
بنوں (نامہ نگار) علاقہ نورڑ میں دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔ سڑک پر آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش پر ایکشن لیا گیا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو نقصان پہنچایا۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ نورڑ کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سڑک پر آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش کی گئی، جس کی بروقت اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ کارروائی کے دوران ڈرون کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا اور ان کے عزائم خاک میں ملا دئیے۔ دہشتگردوں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے کہا ہے کہ بنوں پولیس ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور تیار ہے، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔