لاہور کراچی بزنس ٹرین کا افتتاح؛ بلٹ ٹرین شروع کرنے کی نوید
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا
لاہور کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوےسٹیشن پر منعقد ہوئی،وزیر اعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ، وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی ،معاون خصوصی طلحہ برکی غزالی سلیم بٹ،سینئر صحافی مجیب الرحمنٰ شامی، سینئر صحافی سہیل وڑائچ ،نجم ولی خان،عمران یعقوب خان ،افتخار احمد، حفیظ اللہ نیازی ،منصور علی خان، رضی دادا، عثمان بھٹی ،راؤ دلشادحسین،حسن رضا سمیت ریلوے حکامبھی تقریب میں شریک تھے
حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ بزنس ٹرین میں سفرکی بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیاہے،بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی سٹنگز ،کچن، ڈائیننگ ایریاز کی سہولت ہے،پاکستان ریلوے کی آمدن گزشتہ مالی سال میں 93 ارب کا منافع کمایا،پنجاب حکومت سے ملکرلاہورتاراولپنڈی بلٹ ٹرین شروع کرنےجارہےہیں،
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ریلوے ٹریک پر ایک اور دھماکہ، جعفر ایکسپریس پھر سے حادثے کا شکار ہوگئی
شکارپور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء ) ریلوے ٹریک پر ایک اور دھماکہ کی وجہ سے جعفر ایکسپریس پھر سے حادثے کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کےعلاقہ شکارپور کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ ریلوے سٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جہاں ریلوے ٹریک پر دھماکےکی وجہ سے مسافر ٹرین کی تین بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا اور ریلوے ٹریفک بلاک ہوگئی جس کی بحالی کیلئے کام جاری ہے، ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بولان کے مقام پر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا، ٹرین بولان میں پیروکنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی جس کی وجہ سے ٹرین 8 نمبر ٹنل میں رک گئی اور ٹرین کو پٹری پر دھماکہ سے ڈی ریل کیا گیا، جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل تھی جس میں 500 کے قریب مسافر سوار تھے۔(جاری ہے)
بعدازاں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل کیا گیا، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کرایا اور موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جو بازیاب کرائے گئے بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے، جس کی وجہ سے کلیئرنیس آپریشن کے دوران انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں۔