شکار پور (نیٹ نیوز) سندھ کے شہر شکارپور کے قریب  دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ایک شخص زخمی ہوگیا۔ سکھر سے ریسکیو ٹیموں کو حادثے کے بعد مرمت کے کام کے لیے روانہ کیا گیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جمشید عالم نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، جب سلطان پور کے قریب دھماکے کا شکار ہوئی۔ دھماکے کے بعد ٹرین آپریشن معطل کر دیئے گئے۔ مسافروں کو ٹرین کی پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریک کی مرمت میں 5 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرین سروس کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ دھماکہ صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریلوے ٹریک دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور دھماکے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دھماکہ ریاست کے خلاف کارروائی ہے‘ کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ایک غیر معروف دہشتگرد نے واقعے کو مسلح حملہ قرار دیتے ہوئے ذمہ داری قبول کر لی۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بولان میں دھماکہ ، دو راہگیر زخمی 

سٹی 42:  بولان کے علاقہ ڈھاڈر ایر یگیشن آفس کے قریب دھماکہ ہوا

 ایس ایچ او ڈھاڈر پولیس کے مطابق   دھماکہ سے دو راہگیر زخمی  ہوئے ،زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا ،دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا 

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کے مطابق زخمیوں کی شناخت لعل محمد اور میر حسن کے نام سے ہوئی ہے 

اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے

متعلقہ مضامین

  • ہرنائی، کوئلہ کان میں دھماکے سے 6 مزدور جھلس کر زخمی
  •  لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین شیڈول میں بڑی تبدیلی
  • جیکب آباد، ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کو جزوی نقصان
  • راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا، 3 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں.
  • جیکب آباد؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
  • ریلوے ٹریک پر ایک اور دھماکہ، جعفر ایکسپریس پھر سے حادثے کا شکار ہوگئی
  • بولان میں دھماکہ ، دو راہگیر زخمی 
  • راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، 7افراد جاں بحق
  • پیرو میں 60 مسافروں کو لے جانے والی بس گہری کھائی میں جا گری؛ 15 ہلاک اور 30 زخمی