محکمہ بلدیات پنجاب میں کروڑوں کا غبن، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ کا غبن سامنے آیا ہے جس کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مالی سال 2019 اور 2020 آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق سولڈ ویسٹ منصوبے کے پی سی ون معاہدے اور ادائیگیوں کے ثبوت غائب کردیے گئے، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی باربار یاد دہانی پر بھی مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں اور آڈٹ ٹیم کو ٹھیکیداروں کی ادائیگی، کنسلٹنٹس کی فیس،بینک گارنٹی کا ریکارڈ نہیں دیا گیا۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ آفس نے ریکارڈ فیلڈ دفاتر میں ہونے کا مؤقف اپنایا لیکن آڈٹ کمیٹی نے مؤقف مسترد کرتے ہوئے 45 دن میں انکوائری کی ہدایت دی۔آڈیٹر نے جون 2019 میں ریکارڈ کی عدم فراہمی کی نشاندہی کی تھی۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر ذمے داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ناگزیر ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آڈٹ رپورٹ
پڑھیں:
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا
ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔
چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 152 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے اکیم اگسٹ اور کپتان روسٹن چیز 50، 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عامر جینگو 34، برینڈن کنگ 8 اور ایلک ایتھاناز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مہدی حسن اور نسم احمد نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 20 اوورز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن 89 رنز بنا کر نمایاں رہےسیف حسن 23، تسکین احمد 9، پرویز حسن ایمان 9، کپتان لٹن داس 6، جاکر علی 5، رشاد حسین 3، نورالحسن 1، نسم احمد 1 اور شریف الاسلام 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریوں شیفرڈ نے 3 اور جبکہ کیرے پیئر اور جیسن ہولڈر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ روسٹن چیز اور عقیل حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔