جیکب آباد میں سلطان کوٹ اور آباد اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں زد میں آگئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک پر دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا، دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریلوے ٹریک دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ٹرین ٹریک عبور کر رہی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے ٹریفک متاثر ہونے سے دیگر ٹرینوں کی روانگی عارضی طور پر معطل ہے۔

وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا ریاست کے خلاف کارروائی ہے، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا، ان کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہر ضلع، ہر یونین کونسل اور ہر شخص تک پہنچایا جا رہا ہے، مختلف علاقوں میں ریلیوں اور میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر قید کیا گیا ہے جو ہم نہیں مانتے، ان کو توڑنے کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی ناحق قید کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فسطائیت کے باوجود بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی بات کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام ان کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی غیرآئینی اور غیر قانونی عمل کو تسلیم نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی ہماری نسلوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں، یہی ہمارا نظریہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا، 3 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں.
  • شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
  • شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
  • جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
  • ریلوے ٹریک پر ایک اور دھماکہ، جعفر ایکسپریس پھر سے حادثے کا شکار ہوگئی
  • فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے پاکستانی سر اٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، وزیرریلوے حنیف عباسی
  • بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے: علی امین گنڈاپور
  • پی ٹی آئی راہنماؤں کو بے بنیاد سزائیں دی گئیں، عمر ایوب
  • ایک اور معروف ٹک ٹاکر گھر میں مردہ پائی گئیں؛ 2 افراد گرفتار