آپ یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ دہشتگرد پاکستان سے آئے تھے، آپریشن سندور پر چدمبرم کا سوال
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت یہ بتانے کو تیار نہیں ہے کہ "این آئی اے" نے ان تمام ہفتوں میں کیا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر ہندوستان کے فوجی ردعمل کے بارے میں اہم تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔ ایک نیوز آؤٹ لیٹ کے ساتھ انٹرویو میں پی چدمبرم نے سوال اٹھایا کہ آیا حکومت نے ایک اور پہلگام کو روکنے کے لئے کوئی فالو اپ قدم اٹھایا ہے۔ پی چدمبرم نے سوال کئے، دہشت گرد حملہ آور کہاں ہیں، آپ نے انہیں کیوں نہیں پکڑا، آپ نے ان کی شناخت تک کیوں نہیں کی، اچانک ایک خبر سامنے آئی کہ ہم نے دو تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے انہیں پناہ دی تھی، اب اس کا کیا ہوا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت یہ بتانے کو تیار نہیں ہے کہ "این آئی اے" نے ان تمام ہفتوں میں کیا کیا ہے۔ چدمبرم نے کہا کہ کیا انہوں نے دہشت گردوں کی شناخت کی ہے، وہ کہاں سے آئے تھے۔ میرا مطلب ہے، ہم سب جانتے ہیں، وہ مقامی دہشتگرد ہوسکتے ہیں۔ آپ یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان سے آئے تھے، اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے، وہ نقصان بھی چھپا رہے ہیں۔ امیت مالویہ سمیت بی جے پی لیڈران نے کانگریس کے سینیئر لیڈر پر جوابی حملہ کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ کانگریس دشمن کی حفاظت کے لئے ہمیشہ جھک جاتی ہے۔
پی چدمبرم نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی لیکن اسی طرح 2008ء میں ممبئی کا دہشت گردانہ حملہ بھی انٹیلی جنس کی ناکامی تھی، جب میں نے وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالا تو میں نے ممبئی کا دورہ کیا اور میں نے پوری پریس کو بلایا۔ انہوں نے کہا "میں نے پہلا جملہ جو کہا میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر معذرت خواہ ہوں، یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی، سات یا آٹھ پاکستان میں مقیم دہشتگردوں کی کشتی کے ذریعے ہندوستان کے تجارتی دارالحکومت ممبئی تک آنا اور مالیاتی دارالحکومت کی ہوٹل تک پیدل جانا، ایک واضح انٹیلی جنس کی ناکامی تھی"۔ پیر کے روز اسی طرح کے ریمارکس کی بازگشت کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے بھی مودی سے پہلگام دہشت گردوں کے ٹھکانے پر جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ دہشتگرد اس کے بعد کہاں گئے اور سرحد پر سیکورٹی پر سوال اٹھائے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: حملے کی منصوبہ بندی ناکام، ایس آر اے کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مچھر کالونی سے سندھ ریپبلکن آرمی (ایس آر اے) کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کی گئی، جس کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے ناموں سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دہشت گرد طلبہ کو ایس آر اے میں بھرتی کرنے اور دہشت گردی کی ترغیب دینے میں بھی ملوث تھے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بارودی مواد رکھنے اور حملوں کے کئی مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مزید تحقیقات دوران اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تحقیقاتی شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔