فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے پاکستانی سر اٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، وزیرریلوے حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کاکہناہےکہ فتنہ الہندوستان بلوں کے اندرہوں یا بلوں سےباہر، ان کا وہیں قلع قمع کریں گے جبکہ ریلوے کی بیوروکریسی کو کہتا ہوں کام کریں چھٹی نہیں ملے گی، وفاقی حکومت پنشن اورتنخواہوں کا بوجھ اٹھا لے تو ریلوے کو منافع بخش بنا دوں گا،بزنس ٹرین کا 29 جولائی کو وزیر اعظم افتتاح کریں گے۔
لاہورپریس کلب میں میٹ دی پریس سےخطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے پاکستانی سر اٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، ترکیہ ہو یاروس اوورسیز پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ بہترین خارجہ پالیسی سے دنیا نے پاکستان کی طاقت کو تسلیم کرلیا ہے، بھارت زخم چاٹ رہا ہے، کچھ لوگوں کی خصلت میں ہے کہ ڈسنا ہی ڈسنا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ بھارت کا اس لیے شکریہ کہ اس نے پوری قومُ کواکٹھاکردیا، نورخان ائیربیس پرمیزائل گرا تو لوگ میزائل دیکھنے کےلیے بھاگتے رہے، ادھر لوگ بھارت میں چیخ و پکار کرتے رہے۔
نجی ٹیلی ویژن چینل کی خاتون اینکر تین بچوں اور شوہر سمیت بابو سر کے سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق
ان کا کہنا تھاکہ امریکہ نے خود کہہ دیا پانچ بھارتی جہازگرے، بلوچستان اور کے پی میں بھارتی پراکسی وار جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے تین، کراچی کے دو اور لاہور کے دو اسٹیشنوں پر صفائی ستھرائی کا کام آئوٹ سورس کرچکے ہیں، ریلوے میں کھانوں کے معیار کو بہتر کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ جب تک ریلوے میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی، انہوں نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے لاہور سے راولپنڈی کو دو سے ڈھائی گھنٹے سفر کےلئے ٹریک کو بہتر کرنے کا عملی اقدام اٹھایا ہے اور مریم نواز نے پچاس ارب ریلوے کیلئے مختص کئے ہیں۔حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ کول پاور پلانٹ پر کوئلے کی بہترین ترسیل سے 15 روپے یونٹ سے ساڑھے چار روپے میں فی یونٹ ملے گا اور چار ٹرینوں کے ریکوڈک کیلئے 2028 کا معاہدہ ہوجائے گا۔
شکار پور میں شوہر نے غیر ازدواجی تعلقات کےالزام میں حاملہ بیوی کوسب کےسامنے گلاگھونٹ کر قتل کردیا
وزیر ریلوے کاکہنا تھاکہ پہلی بار ریلوے اسٹیشن پر ایکسیلیٹر لگایا ہے، انفارمیشن ڈیسک لگائے گئے ہیں، ان کاکہنا تھاکہ 16 بینک رابطہ ایپ کے ساتھ جوڑ دیےہیں، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کیوں ریلوے میں نہیں چل سکتا، 348ریلوے اسٹیشنوں پر اے ٹی ایم مشینیں لگانے جا رہے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا کہنا تھاکہ حنیف عباسی
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔