وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی وجہ سے پاکستانی دنیا بھر میں سر اٹھا کر چل رہے ہیں، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی وجہ سے آج پاکستانی دنیا میں سر اٹھا کر چل رہے ہیں، دشمن کو پیغام ہے کہ فتنہ الہند چاہے بلوں کے اندر ہو یا باہر، اسے وہیں کچل دیں گے۔
لاہور پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ترکیہ، روس اور دیگر ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو عزت دی جا رہی ہے، جو پاکستان کی مضبوط خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے نظام میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی
انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی طاقت کو تسلیم کر چکی ہے، بھارت زخم چاٹ رہا ہے اور کچھ عناصر کی فطرت ہی تباہی پھیلانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا شکریہ جس نے پوری قوم کو ایک پیج پر لا کھڑا کیا، نور خان ایئربیس پر میزائل گرا تو پاکستانی عوام میزائل دیکھنے کے لیے دوڑ پڑے، جب کہ بھارت میں چیخ و پکار مچ گئی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا خود تصدیق کر چکا ہے کہ 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے گئے، جب کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی پراکسی جنگ اب بھی جاری ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بیوروکریسی کو واضح پیغام ہے کہ اب کام کرنا ہوگا، چھٹیاں نہیں ملتیں۔ ریلوے میں صفائی اور کھانے کے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے، راولپنڈی، کراچی اور لاہور کے متعدد اسٹیشن آؤٹ سورس کیے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت پینشن اور تنخواہوں کا بوجھ اٹھا لے تو وہ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے لاہور تا راولپنڈی ٹریک کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، جس سے یہ سفر اب دو سے ڈھائی گھنٹوں میں ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز نے ریلوے کے لیے 50 ارب روپے بھی مختص کیے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کول پاور پلانٹس کو اعلیٰ معیار کا کوئلہ پہنچانے کے بعد بجلی کی قیمت 15 روپے سے کم ہو کر ساڑھے چار روپے فی یونٹ آ سکتی ہے، جب کہ ریکوڈک کے لیے چار ٹرینوں کا معاہدہ 2028 تک مکمل ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی بار ریلوے اسٹیشنوں پر ایکسیلیٹر اور انفارمیشن ڈیسک لگائے گئے ہیں، 16 بینکوں کو ریلوے ایپ سے منسلک کیا جا چکا ہے، اب ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی ممکن ہو گی۔ 348 اسٹیشنوں پر اے ٹی ایم مشینیں لگانے کا بھی منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر ریلوے حنیف عباسی کا پاک سعودی تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
وزیر ریلوے نے بتایا کہ وزیراعظم 29 جولائی کو بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جنرل عاصم منیر حنیف عباسی شہباز شریف فیلڈ مارشل وزیر ریلوے وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حنیف عباسی شہباز شریف فیلڈ مارشل وزیر ریلوے وزیراعظم پاکستان وی نیوز کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے حنیف عباسی انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
امریکا سے امداد نہیں، تجارت چاہتے ہیں: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا سے امداد نہیں بلکہ باہمی تجارت چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور جلد مثبت پیش رفت متوقع ہے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے کشیدگی نہیں چاہتا، بھارت نے بغیر ثبوت الزامات لگا کر ہمیشہ اشتعال انگیزی کی۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا ہر ردعمل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاع میں ہوتا ہے۔ 9 مئی کے واقعے پر ان کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ لے گا، حکومت کا کیسز سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے خطے میں روابط بڑھانے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ کابل دورے میں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پایا، جس سے خطے میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔