ڈاکٹرزکو بلا سود قرضوں کی ادائیگی ،ریکوری کے حوالہ سے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی کارکردگی قابل ستائش ہے‘خواجہ سلمان رفیق
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرز کا38واں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنزطارق محمورحمانی،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرمحمد وسیم،ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن جواد اکرم اور محکمہ پی اینڈ ڈی،محکمہ مال و دیگرمحکمہ جات کے افسران نے بطور ممبرشرکت کی۔
پروفیسرڈاکٹرعامر زمان خان،پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان اور پروفیسرڈاکٹرزرفشاں طاہر کی اجلاس کے دوران بطورممبربورڈآف ڈائریکٹرزتعیناتی پر خیرمقدم کیاگیااور ویلکم کہاگیا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر مختلف ہیلتھ پروفیشنلزکو کاروبار کیلئے بلاسودقرضوں کے چیک بھی تقسیم کئے۔(جاری ہے)
پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے افسران نے منظوری کیلئے مختلف ایجنڈازپیش کئے۔
اجلاس کے دوران بورڈآف ڈائریکٹرزکی37ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران بورڈآف ڈائریکٹرزکی37ویں اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر عملدرآمدرپورٹ کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران فنانشل اینڈٹیکنیکل کمیٹی کی91ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کردی گئی۔اجلاس کے دوران سینٹرالائزڈسٹائپنڈ ڈسبرسمنٹ پروگرام پربھی بریفنگ لی گئی۔اجلاس کے د وران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے نارتھ اور ساؤتھ کیلئے 2نئے فیلڈ دفاتر کھولنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی سالانہ رپورٹ2024کی منظوری بھی دی گئی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ڈاکٹرزکو بلا سود قرضوں کی ادائیگی اور ریکوری کے حوالہ سے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرزکو کروڑوں روپوں کے بلاسودقرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس ادارے کے ذریعے ہسپتالوں میں ایچ آر کی کمی کو بھی پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔الحمداللہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے جاری شدہ بلاسودقرضوں کی ریکوری99فیصدہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صوبہ بھرمیں ہزاروں ڈاکٹرزپنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن سے بلاسودقرضے حاصل کرکے باعزت طریقے سے کاروبار کر اور روزگارکمارہے ہیں۔ایم ڈی پی ایچ ایف جواداکرم نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ہیڈآفس کو سولرپینل سسٹم پرمکمل شفٹ کردیاگیا ہے۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن نے نرسنگ کالجزاور ہسپتالوں میں ٹرینیزکی انڈکشن کے عمل میں آسانی پیداکرنے کیلئے سینٹرلائزڈپورٹل کا بھی اجراء کیاہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق اجلاس کے دوران گئی اجلاس کے
پڑھیں:
چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔
تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139 نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔