اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ یہ فیصلہ دشمنوں کے اس بیانیے کو تقویت دیتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ امتیاز روا رکھا جا رہا ہے اور بلوچستان جیسے اہم صوبے میں ریاستی رٹ قائم نہیں، حکومت زائرین کو تحفظ فراہم کرے اور زمینی سفر کرنے والوں پر سے پابندی کو فوراً ہٹایا جائے، ورنہ ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس مولانا صادق جعفری کی سربراہی میں وحدت سیکرٹریٹ سولجربازار میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صادق جعفری نے کہا کہ بلوچستان سے زائرینِ امام حسینؑ پر زمینی راستے سے کربلا جانے پر پابندی ایک ناقابلِ قبول اقدام ہے، یہ پابندی مذہبی آزادی، شہری مساوات، اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، ریاست اگر سیکیورٹی دینے سے قاصر ہے تو یہ اس کی ناکامی کا اعتراف ہے، یہ فیصلہ دشمنوں کے اس بیانیے کو تقویت دیتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ امتیاز روا رکھا جا رہا ہے اور بلوچستان جیسے اہم صوبے میں ریاستی رٹ قائم نہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پابندی کو فی الفور واپس لیا جائے اور زائرین کو محفوظ، باعزت اور آسان سفری سہولیات فراہم کی جائیں، اربعین حسینی کوئی سیاسی مارچ نہیں، بلکہ عشقِ حسینؑ کا کارواں ہے، جو کسی رکاوٹ کو نہیں مانتا۔ اس موقع پر علامہ مبشر حسن، مولانا حیات عباس و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ناقص داخلی و خارجی پالیسیاں دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بن رہی ہیں، حکومت کی جانب سے زائرین کو سہولیات، آسانیان پیدا کرنے کے دعوے کئے جاتے ہیں تو دوسری جانب زیارت پر جانے والوں پر ہی پابندی لگا دی گئی ہے، اس دوغلی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا ان حکمرانوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے، پاکستان سے ہر سال لاکھوں زائرین اربعین امام حسین علیہ السلام زیارت کیلئے عراق جاتے ہیں اور ان کو ریاست کی جانب سے کوئی سفری سہولیات فراہم نہیں کی جاتی سوائے ویزہ فراہم کرنے کے، ان کی سفری آسانیوں کیلئے مکتب جعفریہ کے مختلف ادارے ملک کے مختلف شہروں میں اور بارڈرز پر عارضی انتظامات کئے جاتے ہیں جس میں زائرین کے کھانے پینے، عارضی آرام گاہوں اور طبی سہولیات دی جاتی ہیں، ایک ایسے موقع پر جبکہ اربعین زیارت پر جانے والے عزاداروں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور فی زائر لاکھوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں، ایسے موقع پر پابندی کسی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

متحدہ علماء محاذ پنجاب کے تحت پیغام شہادت سیدنا امام حسینؑ سیمینار

اسلام ٹائمز: سیمینار سے مولانا محمد امین انصاری، ایم پی اے شازیہ رضوان، محمد عبداللہ حمید گل، سیدہ سمیرا رضا، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ حافظ محمد اقبال رضوی، پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ، علامہ حیدر علوی، علامہ سید علی موسوی نوربخشی، علامہ آغا نیئر عباس جعفری سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی زیرسرپرستی کلچر قونصلر ایران مجید مشکی کی زیر صدارت پیغام شہادت نواسہ رسول سیدنا امام حسینؑ و بیمارکربلا سیدالساجدین امام زین العابدینؑ کا انعقاد آرٹس کونسل راولپنڈی میں ہوا۔ سیمینار سے مہمانان خصوصی ایم پی اے شازیہ رضوان پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات و ثقافت، تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل، سابق ایم پی اے سیدہ سمیرا رضا، حجة الاسلام علامہ عارف حسین واحدی، محاذ کے وائس چیئرمین علامہ حافظ محمد اقبال رضوی، پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ، خطیب اہلسنت علامہ حیدر علوی، علامہ سید علی موسوی نوربخشی، صوبائی صدر و میزبان علامہ آغا نیئر عباس جعفری، علامہ پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری، الہادی دسترخوان کے چیئرمین محاذ کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل طاہر عباس، پاسٹر سہیل اشتیاق، ممتاز مذہبی اسکالر و تاجر حاجی فیاض احمد، علامہ سید وحید الرحمن شاہ کشمیری سلفی، پیر سید انعام اللہ شاہ دیوبندی، اعجاز حسین نوربخشی سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر فلسطین، کشمیر، ایران اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • زائرین امام حسینؑ پر زمینی راستے سے کربلا جانے پر پابندی ناقابل قبول اقدام ہے، علامہ صادق جعفری
  • زیارت امام حسینؑ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، جعفریہ الائنس
  • اربعین زائرین پر بائی روڈ پابندی ناقابلِ قبول ہے، علامہ محمد حسین اکبر
  • زائرین امام حسینؑ کیلئے زمینی راستوں کی بندش منظور نہیں، حیدر عباس
  • زائرین کے ایران عراق بائی روڈ سفر پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے، علامہ ریاض نجفی
  • نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علامہ راغب نعیمی
  • سفرِ عشق زیارات مقدسہ پر کسی قدغن کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
  • متحدہ علماء محاذ پنجاب کے تحت پیغام شہادت سیدنا امام حسینؑ سیمینار
  • آئی ایس او کے تحت جامعہ کراچی میں عظیم الشان یوم حسینؑ کی خصوصی ویڈیو جھلکیاں