لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہاہے کہ صرف مئی کے مہینے میں 70 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے ہیں جو کسی بھی مہینے میں بیرون ملک جانے والی سب سے بڑی تعداد  ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہناتھا کہ میں بزنس ریکارڈر کا آڈیٹوریل پڑھ رہا تھا جس میں بتایا گیا کہ 70 ہزار پاکستانی مئی کے مہینے میں ملک چھوڑ کر چلے گئے ، یہ کسی بھی مہینے میں ملک سے جانے والے سب سے زیادہ پاکستانیوں کی تعداد ہے ، پہلے چھ مہینوں میں تین لاکھ پاکستانی ملک سے باہر گئے ہیں۔

حیدرآباد : گھریلو جھگڑے نے دو جانیں لے لیں، شوہر نے بیوی کو قتل کیا، ورثا نے شوہر کو مار ڈالا

انہوں نے کہا کہ یہاں پر کسی کو مواقع نہیں مل رہے ، 22 فیصد ملک میں بیروزگاری کی شرح ہے ، لارج سکیل مینوفیکچرنگ منفی میں ہے ، ہماری ذراعت ، پانچوں بڑی فصلیں بحران کا شکار ہیں، سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقہ دے رہا ہے ، جن کو ٹیکس دینا چاہیےوہ نہیں دے رہے، ہم یہاں کیسے پہنچے؟ اس لیے پہنچے کہ ہم ملک میں سیاسی مفاہمت نہیں پیدا کر سکے ۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مہینے میں

پڑھیں:

کسانوں پر زرعی ٹیکس کے نفاذ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم

لاہور:

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں پر زرعی ٹیکس اسمبلی سے منظوری کے بغیر نافذ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر ملک محمد احمد خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ پنجاب کے کسان پر کتنا ٹیکس لگے گا یہ کسی دفتر میں بیٹھ کر خود سے طے نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا نفاذ صرف اور صرف پنجاب اسمبلی کے دائرہ اختیار میں ہے، کوئی بھی ٹیکس اسمبلی کی منظوری کے بغیر نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے زور دے کر کہا کہ قانون اور آئین کے تحت ٹیکس لگانے کا اختیار ایوان کے پاس ہے، اس سے انحراف برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں رکن اسمبلی ذوالفقار شاہ کی جانب سے اس معاملے پر تحریک استحقاق پیش کی گئی، اسپیکر نے تحریک استحقاق منظور کرتے ہوئے اسے پریولیج کمیٹی کے سپرد کر دیا، کمیٹی معاملے کی مزید چھان بین کر کے اپنی سفارشات ایوان میں پیش کرے گی۔

ایوان میں اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری خالد محمود رانجھا نے وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی تاہم اسپیکر نے واضح کیا کہ اس معاملے پر قانون سازی اور حتمی فیصلہ صرف اسمبلی کا حق ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب‘ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے متجاوز
  • سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • 3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • 3سال، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ ، لیدر کا آغاز پیرس میں ہوگیا
  • کسانوں پر زرعی ٹیکس کے نفاذ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم
  • انکم ٹیکس مسلط نہیں کرسکتے تو سپرکیسے کرسکتے ہیں : سپریم کورٹ 
  • پاکستان کے قرضوں میں نمایاں اضافہ، ہر پاکستانی کتنا مقروض؟
  • جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
  • بیرون ممالک روزگار کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟