Daily Mumtaz:
2025-07-28@20:09:51 GMT

  بڑے سمندری طوفان کا خطرہ، الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT

  بڑے سمندری طوفان کا خطرہ، الرٹ جاری

 

چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے ممکنہ سمندری طوفان طوفان کے خطرے کے پیش نظر عوام کو خبردار کردیا۔

چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے مطابق سمندری طوفان 29 سے 31 جولائی کے دوران شنگھائی سمیت چین کے 5 بڑے شہروں سے ٹکرائے گا۔
سمندری طوفان کو-مئی کے زیر اثر شنگھائی اور دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشیں ہوں گی۔
سمندری طوفان کل 29 جولائی کی شام کو چین کے صوبے زی جیانگ تک پہنچے گا۔ ننگبو کا ساحلی شہر طوفان کے راستے میں ہوگا۔ یہ طوفان اس وقت اوکیناوا کے قریب ہے اور شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چترال سے لاہور تک طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں 28 جولائی سے 31 جولائی تک شدید بارشوں، طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اورشہری سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی پیشگوئی کے مطابق اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات اوراین ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، مردان، ایبٹ آباد، چترال، بونی، ریشون اور مظفرآباد میں شہری سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ خاص طور پر دریائے پنجکوڑہ، نالہ بارہ، نالہ کلپانی اور دریائے کابل میں طغیانی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، گلیشئر پگھلنے کے باعث دریائے چترال میں پانی کی سطح بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں، خصوصاً گلگت، اسکردو، نیلم اور مظفرآباد میں بھی لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل رکھیں۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ ایپ سے رجوع کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

این ڈی ایم اے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان شہری سیلاب طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ محکمہ موسمیات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کا نیا سلسلہ ،این ڈی ایم اے کا ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری
  • این ڈی ایم اے کا ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری
  • چترال سے لاہور تک طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
  • ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل شروع ہونے کی پیش گوئی
  • فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث آنے والے سیلاب سے 30 افراد ہلاک
  • 28 جولائی سے بارشیں، پی ڈی ایم اے نے 5 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
  • مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کا 28 جولائی سے آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون الرٹ جاری،پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا
  • پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع