راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا، 3 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں.
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
جیکب آباد سے کچھ فاصلے پر راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک پر دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا، جس کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا سلطان کوٹ اور جیکب آباد کے درمیان ہوا۔ دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔