جیکب آباد، ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کو جزوی نقصان
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ٹرین ٹریک عبور کر رہی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے ٹریفک متاثر ہونے سے دیگر ٹرینوں کی روانگی عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد میں سلطان کوٹ اور آباد اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں زد میں آگئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ریلوے ٹریک دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلی نے دھماکے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ٹرین ٹریک عبور کر رہی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے ٹریفک متاثر ہونے سے دیگر ٹرینوں کی روانگی عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔ وزیراعلی نے حکم دیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا ریاست کے خلاف کارروائی ہے، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔