کے پی میں ڈیجیٹل گورننس میں پیشرفت، پہلی ای سمری پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
---اسکرین گریب
خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس سسٹم کا آغاز کر دیا، سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا گیا۔
صوبے میں سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی جانب نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیے، وزیراعلیٰ کو پہلی ای سمری آن لائن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ای سمری کا اجرا دفتری امور اور فائل ورک کو پیپر لیس بنانے کی طرف پیشرفت ہے، سرکاری مراسلے، اعلامیے اور حکم نامے بھی ڈیجیٹائز کیے جا رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ سپریم کورٹ آیا تو سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا
ان کا کہنا ہے کہ اجلاسوں کے لیے ورکنگ پیپرز اور دیگر امور کو ای سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے، اس اقدام سے وقت کی بچت ہوگی اور وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکےگا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا کو ڈیجیٹل بنائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
کسی غیر آئینی اور غیر قانونی عمل کو تسلیم نہیں کرتے: علی امین گنڈاپور
پشاور (آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ ان کو پاکستان کو خود مختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہر ضلع، ہر یونین کونسل اور ہر شخص تک پہنچایا جا رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں ریلیوں اور میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر قید کیا گیا ہے جو ہم نہیں مانتے، ان کو توڑنے کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی ناحق قید کیا گیا ہے۔ اس فسطائیت کے باوجود بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی بات کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے۔ عوام ان کے ساتھ ہیں۔ ہم کسی غیرآئینی اور غیر قانونی عمل کو تسلیم نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی ہماری نسلوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں، یہی ہمارا نظریہ ہے۔