پشاور(ڈیلی  پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ای سمری کے اجرا، دفتری امور اور فائل ورک کو  پیپرلس بنانےکی طرف اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ 

گزشتہ روز صوبے میں پہلی بار سمری کو دستخط کے لیے کاغذ کے بجائے سوفٹ کاپی میں بھیجا گیا جو  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آن لائن سسٹم کےذریعے موصول ہوئی اور پھر وزیراعلیٰ کے پی  نے پہلی ای سمری پر دستخط کیے۔ 

مفتاح اسماعیل  کا لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان 

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ  سرکاری مراسلے، اعلامیے اور حکم نامے بھی ڈیجیٹائز کیےجا رہے ہیں، اجلاسوں کے لیے ورکنگ پیپرز اور دیگرامور کو  ای سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اس اقدام سے وقت کی بچت ہوگی اور وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکےگا، ہم عمران خان کے وژن کے مطابق خیبرپختونخوا کو ڈیجیٹیل بنائیں گے۔ 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کی پہلی جامع ویٹ پالیسی بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سیلاب متاثرین کے لیے انتھک محنت کو سراہا اور ان کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران ویٹ پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ پنجاب میں اگلے سال کے لیے گندم کے اسٹریٹجک ذخائر بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں ویٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی اور اس کے روڈ میپ پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جامع ویٹ پالیسی شہباز شریف صوبوں سے مشاورت مریم نواز وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
  • مالی نظام کی بہتری کیلئے بلوچستان میں الیکٹرانک سسٹم متعارف
  • پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا
  • علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر بے وقوف بن جاتے ہیں، وزیراعلی علی امین گنڈاپور
  • کیا عمران خان سے ملنے کے لیے جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں؟ علی امین گنڈاپور