اسرائیلی ناکے میں محصور غذائی قلت سے موت کے دہانے پر پہنچ جانے والے فلسطینی بچوں کے لیے متحدہ عرب امارات اور اردن نے ٹنوں وزنی امدادی سامان ہیلی کاپٹرز کے ذریعے گرایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ امدادی سرگرمیاں ان علاقوں میں کی گئیں جہاں زمینی راستے مکمل طور پر منقطع ہو چکے ہیں۔

 متحدہ عرب امارات اور اردن کی تین طیاروں نے غزہ کی پٹی میں قحط اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 25 ٹن امدادی سامان فضاء سے گرایا۔

اردن کی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ متحدہ عرب امرات کے ساتھ مشترکہ طور پر امدادی سرگرمی انجام دی گئی جسے 3 -Gallant Knight کا نام دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس امدادی سرگرمی میں 193 پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 3 ہزار 725 ٹن امدادی سامان غزہ میں گرایا جا چکا ہے جن میں بنیادی خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

وزیرِ خارجہ متحدہ عرب امارات شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے بتایا کہ فلسطینی عوام کی امداد ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ جس کے لیے زمینی، فضائی اور بحری سمیت تمام دستیاب ذرائع استعمال کریں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اب تک غزہ میں پہنچنے والی بین الاقوامی امداد کا 44 فیصد سے زائد حصہ یو اے ای کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک دن قبل اعلان کیا تھا کہ وہ غیر ملکی ممالک کو غزہ میں امداد فضا سے پہنچانے کی اجازت دے گی۔

جس کے لیے تین مخصوص علاقوں میں روزانہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک فوجی کارروائیاں معطل رہیں گی تاکہ تاکہ امدادی سرگرمیاں محفوظ طریقے سے مکمل کی جا سکیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کے لیے

پڑھیں:

پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت

فائل فوٹو 

پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کرنے پاکستان پہنچے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام شعبوں کے سربراہان کو امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔

امریکی فیڈرل ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی کا جائزہ لے گی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستانی طیاروں کا جائزہ لے گی۔

قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت

اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے ذیلی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی ٹیم آڈٹ کے دوران پاکستان سے امریکا پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی، امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کی امریکا کےلیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نے سول ایوی ایشن اور پاکستانی ایئرلائنز کے طیاروں کا آڈٹ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
  • سری ہری کوٹا: بھارت کا اب تک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہونے کیلیے اڑان بھر رہاہے
  • امارات،سنگاپوراور ناروے اے آئی کے استعمال میں نمایاں، پاکستان بہت پیچھے
  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ
  • سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
  • غزہ میں عالمی فورس کیلیے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے‘اردن ‘جرمنی
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا مقف
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت