عمران خان کی موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا جمع کرنے اور بچوں کی آمد پر جاری کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ڈاکٹر فرحان ورک نے عمران خان کی موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا جمع کرنے اور بچوں کی آمد پر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں فرحان ورک کاکہناتھاکہ "نچن یاہو کی ساری موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا بنک اکٹھا کر لیا ہے، اب بس اسکے دونوں بچوں کا پاکستان آ کر یوتھی بھائیوں کو غلام بنانے کا انتظار کر رہا ہوں تاکہ ویڈیوز لگا لگا کر انکو مزید شرمندہ کیا جائے"۔
نچن یاہو کی ساری موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا بنک اکٹھا کر لیا ہے
اب بس اسکے دونوں بچوں کا پاکستان آ کر یوتھی بھائیوں کو غلام بنانے کا انتظار کر رہا ہوں تاکہ ویڈیوز لگا لگا کر انکو مزید شرمندہ کیا جائے۔
’شہید‘ کو ’ہلاک‘ لکھنے کا معاملہ، پیمرا نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی درخواست پر جواب طلب
چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بھی والدین ایسی ہی رسائی رکھتے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اس پر کیا کہیں گے؟ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پٹیشن میں فریق ہی غلط بنایا ہے، حکومت پاکستان کو فریق بنانا چاہیے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کے فیس بُک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر پی ٹی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں جس سے بچوں کی تعلیمی اور اخلاقی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں، والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں۔
چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بھی والدین ایسی ہی رسائی رکھتے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اس پر کیا کہیں گے؟ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پٹیشن میں فریق ہی غلط بنایا ہے، حکومت پاکستان کو فریق بنانا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر انہوں نے پی ٹی اے کو درخواست دی ہے تو ان سے پتا کر کے عدالت کو آگاہ کریں، کمیشن کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کے معاملات کو حل کرنے کیلئے ان سے رابطہ کر سکیں۔ بعدازاں ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر پی ٹی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔