یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔

یوٹیوب نے اپنی پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں 15 جولائی سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد غیر مستند، دہرائے گئے اور بڑے پیمانے پر تیار کردہ اے آئی مواد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

یہ اقدام ان کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گیا ہے جو اپنی ویڈیوز میں اصل تخلیقی مواد کے بجائے ٹیمپلیٹس یا AI ٹولز کا استعمال کرتے ہیں۔

یوٹیوب کی آفیشل اپ ڈیٹ کے مطابق پلیٹ فارم ایسی ویڈیوز کو ہدف بنائے گا جو دوسروں کے مواد کی نقل پر مبنی ہوں یا جن میں معمولی ترمیم کر کے انہیں نئے انداز میں پیش کیا گیا ہو۔

اگرچہ یوٹیوب نے "غیر مستند” یا "بار بار دہرائے گئے” مواد کی واضح تعریف نہیں دی، تاہم ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں خاص طور پر ان چینلز پر اثر انداز ہوں گی جو بغیر چہرے کے گیمنگ ویڈیوز یا AI سے تیار کردہ آوازوں اور کرداروں پر انحصار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس پالیسی میں AI کا براہِ راست ذکر نہیں کیا گیا، مگر اس اپ ڈیٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ مکمل طور پر AI پر مبنی کانٹینٹ کی مونیٹائزیشن مشکل ہوسکتی ہے، جس کا اثر ان ٹولز کی مقبولیت اور افادیت پر بھی پڑے گا۔

ایسے میں پاکستانی یوٹیوبرز بھی جو اپنی ویڈیوز میں آے آئی یا گیمنگ ویڈیوز کا استعمال کرتے ہیں اس پالیسی سے خطرے میں پڑگئے ہیں کیونکہ گیمنگ ویڈیوز پر مبنی اور اے آئی سے تیار کردہ آوازوں پر مبنی کئی یوٹیوب چینلز موجود ہیں جو پاکستانی ہیں۔ 

جبکہ کئی ایسے یوٹیوب چینلز بھی موجود ہیں جو غیر مستند اور دہرائے گئے مواد پر مبنی ہیں جو اس پالیسی کے باعث اپنی مونیٹائزیشن کھو سکتے ہیں۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سیکیورٹی آڈٹ کے لیے اہم دورہ کیا ہے، ٹیم نے برطانیہ جانے والی پرواز کے مسافروں کی سیکیورٹی سکریننگ کے عمل کی مکمل جانچ پڑتال کی اور ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق برطانوی ٹیم نے مسافروں کی چیک ان کے عمل اور بورڈنگ کے اجرا کے نظام کو بھی چیک کیا، برطانوی ٹیم نے مسافروں کی امیگریشن اور ویزے کی جانچ کے نظام کا بھی آڈٹ کیا۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے افسران نے برطانوی ٹیم کو بریفنگ بھی دی، برطانوی ٹیم پی اے اے کے ساتھ ملکر اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکورٹی آڈٹ کر رہی ہے۔
ڈی ایف ٹی کی ٹیم نے اسلام آباد سے براہ راست لندن جانے برطانوی ایئر لائن کی انسپیکشن بھی کی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ کے لیے براہ راست پاکستانی پروازوں کی بحالی میں یہ آڈٹ اہم ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سے برطانیہ کے لیے جانے والی پروازوں کی جانچ پڑتال برطانوی ٹیم کررہی ہے، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم 10 جولائی تک آڈٹ مکمل کرکے روانہ ہوگی۔پاکستانی ایئرلائنز کے متعلق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس رواں ماہ متوقع ہے۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم اجلاس میں پاکستان کے ایئرپورٹس اور ایئرلائنز کے متعلق رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی، امید ہے برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی رپورٹ کا جائزہ لیکر پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے برطانیہ میں پابندی ہٹنے کا امکان ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر جولائی 2020 سے پائلٹس سکینڈل سامنے آنے کے بعد پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو سرکاری ذرائع سے ترسیلات زر لانے پر انعامی رقم میں کمی کا فیصلہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  •  صدر مملکت سے جمہوریہ چیک اور یوکرائن کیلئے نامزد پاکستانی سفرا کی ملاقات 
  • انصار الله اسرائیل کیلئے ایک نئی حزب‌ الله بن چکی ہے، عبرانی ذرائع ابلاغ
  • صارفین کیلئے بُری خبر؛ یوٹیوب کا اپنا برسوں پرانا فیچر بند کرنے کا اعلان
  • چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی مدت ختم، 32 رکنی ایجنڈہ پر مبنی پالیسی ساز اجلاس طلب
  • یوٹیوب کا مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان، کونسے صارفین کمائی سے محروم ہوسکتے ہیں؟
  • یوٹیوب نے پالیسی تبدیل کردی، پیسہ کمانے والوں کو برا جھٹکا
  • برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ
  • راولپنڈی: سرکاری اسپتال میں مریض خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف
  • حکومت کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت پر مبنی پالیسی سازی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ