اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ اسرائیل کو دھمکانے کی کوشش کی تو اسرائیل تہران پر پھر حملے کرے گا، اور اس بار نشانہ خود خامنہ ای ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ کے 40 دن بعد، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے قوم کے لیے نئے اہداف کا اعلان کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع نے رامون ایئربیس کے دورے کے دوران کہاکہ وہ ایرانی قیادت کو ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خامنہ ای نے اسرائیل کو دھمکانا بند نہ کیا تو اسرائیلی افواج کے طویل ہاتھ ایک بار پھر تہران تک پہنچیں گے اور اس بار شدت پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی۔

اسرائیلی وزیر کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی 12 روزہ جنگ کے اختتام کے قریباً ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران بھی اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے سخت بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ جنگ کے دوران انہوں نے خامنہ ای کو اسرائیل کا براہِ راست دشمن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ خامنہ ای اسرائیل کی تباہی کو اپنا مقصد سمجھتے ہیں، اور وہ ذاتی طور پر حملوں کے احکامات دیتے ہیں، اس لیے انہیں مزید دنیا میں موجود نہیں رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا ’اہم امریکی مراکز ‘ تک رسائی کا دعویٰ، خامنہ ای کی امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکی

تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی قیادت کی حالیہ دھمکیاں خطے میں ایک بار پھر کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل ایران کشیدگی اسرائیلی وزیر دفاع آیت اللہ خامنہ ای ایران ایرانی سپریم لیڈر تہران دھمکی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل ایران کشیدگی اسرائیلی وزیر دفاع ا یت اللہ خامنہ ای ایران ایرانی سپریم لیڈر تہران دھمکی وی نیوز ایرانی سپریم لیڈر اسرائیلی وزیر ایک بار پھر وزیر دفاع خامنہ ای

پڑھیں:

ایران، ناہید 2 سیٹلائٹ راکٹ کا کامیاب تجربہ

ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 110 کلوگرام کا یہ سیٹلائٹ ایران کی خلائی صنعت میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ناہید 2 نامی سیٹلائٹ راکٹ کا تجربہ کیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق ناہید ٹو سیٹلائٹ تقریباً 500 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوا۔ سیٹلائٹ کو روس کے سویوز راکٹ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔ ایران نے ناہید 2 ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایرانی اسپیس ریسرچ سینٹر اور وزارت اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی نے مقامی کمپنیوں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 110 کلوگرام کا یہ سیٹلائٹ ایران کی خلائی صنعت میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے، ناہید 2 سیٹلائٹ کو پانچ سال تک مدار میں رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی آڑ میں مغربی کنارہ نگلنے کی اسرائیلی پیش قدمی
  • یورپی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات ’تعمیری‘ رہے، ایران
  • بارہ روزہ جنگ نے ایران کو دوبارہ متحد کر دیا، فرانسیسی ماہر
  • روس نے ایرانی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
  • اسرائیل ایران جنگ کے 40 دن بعد، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے قوم کے لیے نئے اہداف کا اعلان کردیا
  • ایرانی مواصلاتی سیٹلائٹ ’’ناہید 2‘‘ کامیابی سے لانچ کردیا گیا
  • ایران، ناہید 2 سیٹلائٹ راکٹ کا کامیاب تجربہ
  • حماس رہنما جنگ بندی پر راضی نہیں، وہ مرنا چاہتے ہیں اور اسکا وقت آگیا؛ ٹرمپ کی دھمکی
  • کچھ حقائق جو سامنے نہ آ سکے