لاہور، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں ماہ اب تک 163ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کے دوران رواں ماہ اب تک 163ملزمان کو گرفتار اور 92مقدمات کا اندراج کیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر2007ملزمان گرفتار،1153مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والے پراپرٹی مالکان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کی ذمہ داری ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت کوائف اندراج سے اشتہار یوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، ایس ایچ اوز اپنے علاقے میں کرایہ داروں کے اندراج کے لئے پراپرٹی مالکان کے ذریعے پولیس ایپ ٹیننٹ رجسٹریشن میں اندراج یقینی بنائیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟
کراچی:ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں میں مزید 5791 الیکٹرانک چالان جاری کردیے، جس کے بعد گزشتہ4 روزکے دوران ای چالانز کی تعداد18ہزار733 سے تجاوز کرگئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 3546 ای چالان ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، موبائل فون کے استعمال پر 166، اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان کیے گئے ۔
اسی طرح کالے شیشوں پر 40 ای چالان ، نوپارکنگ پر 19 ، رانگ وے پر 13،اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈ پر 6ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔