اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر نے وادی جہلم میں کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 خواتین جاں بحق، مسجد شہید

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ضلع جہلم ویلی کے علاقے گوہر آباد میں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ ہوا، کلاؤڈ برسٹ سے ایک گھر مکمل تباہ جبکہ 23 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

01رپورٹ کے مطابق کلاؤڈ برسٹ سے ایک پن چکی، ایک مویشی خانے سمیت 6 دکانیں پانی اور ملبہ آنے کے باعث متاثر ہوئیں، طغیانی کے باعث 4 گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی اور طوفان، خیبرپختونخوا میں 8 افراد جاں بحق، 21 زخمی

شدید بارش کے بعد آنے والی طغیانی سے 2 جانور بھی زد میں آکر کر ہلاک ہوئے، 0.

5کلومیٹر روڈ کو بھی 3 مقامات پہ نقصان پہنچا، دوسری جانب ریسکیو 1122 کی جانب سے  پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آزاد کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کلاؤڈ برسٹ وادی جہلم

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کلاؤڈ برسٹ وادی جہلم ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کلاؤڈ برسٹ سے

پڑھیں:

راجہ فاروق خان ریاست کے بڑے لیڈر ہیں، فرید خان

سابق صلعی صدر پی ایم ایل نواز کا کہنا تھا کہ راجہ فاروق کے نقطہ نظر سے کسی کو اختلاف ہو سکتا ہے لیکن گفتگو، بیانات میں احترام کا رشتہ قائم رہنا ضروری ہے، ایک قومی لیڈر کے خلاف بازاری زبان استعمال کرنا درست نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل جہلم ویلی فرید خان نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان ریاست کے بڑے لیڈر، کشمیریوں کی توانا آواز ہیں جو حالات کی سنگینی سے عوام اور تاجر برادری کو آگاہ کر رہے ہیں، ان کے نقطہ نظر سے کسی کو اختلاف ہو سکتا ہے لیکن گفتگو، بیانات میں احترام کا رشتہ قائم رہنا ضروری ہے۔ ایک قومی لیڈر کے خلاف بازاری زبان استعمال کرنا درست نہیں، قابل مذمت ہے، تاجر بھی ہمارے بھائی ہیں، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لوگ بھی محب وطن اور ہمارے بھائی ہیں۔ عوامی حقوق کی جدوجہد جائز لیکن ریاستی انتشار قبول کرنا اور مہاجرین کی بارہ سیٹیں ختم کرنا شائد کسی کے بس میں نہ ہو ان بارہ سیٹوں کا تعلق ریاست جموں کشمیر کی تحریک حریت کشمیر سے جڑا ہے، پرامن جدوجہد عوام کا جمہوری حق ہے لیکن ہلکی سی شرارت، شرانگیزی ریاستی نظام کیلے نقصان کا باعث بن سکتی ہے، اس لئے تھوڑی احتیاط کی ضرورت ہے۔ فرید خان نے کہا کہ قیادت اعتماد کر کے حلقہ سات جہلم ویلی سے پارٹی ٹکٹ دے، جیت کیلئے پورا زور لگائیں گے، فتح یا شکست کا فیصلہ رب کریم کے پاس ہے، ہم پوری تیاری سے انتخابی میدان میں اتریں گے، انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں حلقہ سات جہلم ویلی میں عوامی تائید و حمایت سے سیاسی مخالفین کو شکست دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عائشہ عمر کا نازیبا ریئلٹی شو؛ پیمرا نے وضاحت جاری کردی
  • چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کی دوست کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟ پوری تفصیل سامنے آگئی
  • ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
  • سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن امریکہ چلے گے ، ممکنہ طور پر ممبر ایڈمن اور ممبر اسٹیٹ کون ہوسکتے ہیں ،تفصیلات سب نیوز پر
  • عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی
  • لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
  • راجہ فاروق خان ریاست کے بڑے لیڈر ہیں، فرید خان
  •  وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری
  • قابض حکام کے خلاف وادی کشمیر کی فروٹ منڈیوں میں مکمل ہڑتال
  • نئی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار