مظفرآباد (اوصاف نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں منگل کی علی الصبح 4 بجے شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس سے یونین کونسل گوہر آباد شرقی اور غربی کے کئی علاقے متاثر ہوئے ۔

مقامی افراد اور شاہدین کے مطابق یہ صورتحال کلاؤڈ برسٹ جیسی لگتی ہے، جس نے کئی گھروں، گاڑیوں اور دکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا ہے۔
سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کے مطابق تقریباً صبح 4 بجے گوہر آباد کے ملحقہ نالوں میں شدید طغیانی آئی، جس کے نتیجے میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ گوہر آباد غربی کی لنک روڈ پر ملبہ آ گیا جس کے باعث یہ اہم راستہ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔
گوہر آباد شرقی میں نقصانات کی تفصیل:
مسعود مغل کی ٹوڈی کار جزوی متاثر
وارث مغل کی آلٹو کار کو نقصان
شکور مغل کی مہران کار کو نقصان
فضائل مغل کی دکان کو جزوی تباہی کا سامنا
عمیر مشتاق کی موٹر سائیکل بہہ گیا
گوہر آباد غربی میں نقصانات:
بیوہ ساجدہ زوجہ محمد صادق کا مکان جزوی تباہ
چوہدری نظام دین ،چوہدری کامران عرف تلا گٹ کا مکان متاثر،مزید مکانات اور املاک کے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جن کی مکمل تفصیلات انتظامیہ حاصل کر رہی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے علاقے میں سرگرم ہیں اور سڑک کی بحالی سمیت دیگر امدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گوہر ا باد مغل کی

پڑھیں:

کہوٹہ میں کلاؤڈ برسٹ، سید پور میں 130 ملی میٹر بارش، راولپنڈی شہر محفوظ رہا

سٹی42:  کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ ہو گئے۔ غیر معمولی تبز رفتار سے پانی برسنے کے سبب پانی کی نکاسی کا نظام ناکام ہو گیا، بارش کا پانی نشیبی علاقہ کے گھروں اوردکانوں میں داخل ہوگیا۔

محلہ چاہت میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ماں باپ اور 2 بچوں کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

اسلام آباد میں مرگلہ کے دامن میں واقع سید پور گاؤں میں 131 ملی میٹر بارش ہوئی لیکن ڈھلان پر واقع ہونے کی وجہ سے آبادہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سارا پانی بہہ کر اسلام آباد کے نالوں میں آ گیا اور آگے جا کر لئی نالہ میں شامل ہو گیا۔ 

  نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں

 پی ایم ڈی میں 81 ملی میٹر، گولڑہ میں 31 ملی میٹر اور چکلالہ میں 25 ملی میٹر بارش ہوئی۔

آج مارگلہ کے کیچمنٹ ایریا میں کافی زیادہ بارش ہونے کے باوجود لئی میں سیلاب نہیں آیا۔ لئی کے کناروں پر نشیبی آبادیوں گوالمنڈی، ندیم کالونی وغیرہ مین سیلاب کا ابتدائی الرٹ جاری کیا گیا تھا تاہم کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • وادی جہلم میں کلاؤڈ برسٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نقصان کی تفصیل جاری کردی
  • گجرات میں 40 سال پرانے پل کا حصہ گر گیا، 10 افراد ہلاک، متعدد گاڑیاں دریا برد
  • وہیل کے کبھی پاؤں بھی ہوا کرتے تھے، مصر میں وہیل ویلی سے حیران کن شواہد مل گئے
  • مظفرآباد: جہلم ویلی میں اسکول وین کھائی میں گر گئی، 26 بچے زخمی
  • عدالت کا ریاست مخالف مواد پر 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم، متعدد صحافی متاثر
  • کمسن ڈرائیور نے متعدد موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، ویڈیو وائرل،
  • بلوچستان میں مون سون کی تباہ کاریاں: خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، بنیادی ڈھانچہ متاثر
  • غزہ پر بمباری سے متعدد گھر تباہ، مزید 78 فلسطینی شہید، اسرائیل کا لبنان پر بھی حملہ
  • کہوٹہ میں کلاؤڈ برسٹ، سید پور میں 130 ملی میٹر بارش، راولپنڈی شہر محفوظ رہا