کچرے کے ڈھیر سے نکلا خزانہ، جانیں اس حیران کن کہانی کی تفصیل
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
قسمت کی دیوی نے ایک لمحے میں زندگی بدل دی جب پامیلا ہاورڈ-تھارٹن نامی خاتون نے کوڑے دان سے نکالے گئے ایک لاٹری ٹکٹ سے 80,000 ڈالر جیت لیے۔
پامیلا ہاورڈ-تھارٹن نے کینٹکی لاٹری حکام کو بتایا کہ انہیں فلیمنگو بِنگو نامی اسکرَیچ آف ٹکٹ ایک عرصے سے پسند تھی، لیکن انہوں نے کبھی خریدا نہیں تھا۔ لبنان جنکشن کے ایک اسپیڈ وے اسٹور پر ان کے دل میں اچانک خیال آیا کہ یہ ٹکٹ ضرور خریدنا چاہیے۔
انہوں نے ایک اور ٹکٹ سے جیتے گئے 200 ڈالر سے چار فلیمنگو بِنگوٹکٹ خریدے۔
پامیلا نے کہا کہ میں نے وہ ٹکٹ دن بھر کاؤنٹر پر رکھے رکھے بھلا دیے۔ رات 11:30 بجے یاد آیا اور میں نے کھیلنا شروع کیا۔
پہلے تین ٹکٹ خالی نکلے تو میں نے مایوس ہو کر انہیں کچرے میں پھینک دیا، اور یہ بھی ذہن میں نہیں آیا کہ چوتھا ٹکٹ بھی انہی کے ساتھ کچرے میں پھینک دیا ہے۔
کچھ دیر کے بعد پامیلا کو یاد آیا کہ لاٹری کا ایک ٹکٹ تو ابھی دیکھنا باقی ہے، انہوں نے لاٹری کا چوتھا ٹکٹ دیکھا مگر وہ نہیں ملا۔
انہوں نے ازراہ تسلی کوڑے دان کی طرف دیکھا تو انہیں تینوں خالی ٹکٹ کے ساتھ چوتھا ٹکٹ بھی نظر آیا۔
پامیلا کے مطابق میں نے جیسے ہی اس ٹکٹ کو اسکین کیا تو پتہ چلا کہ میں 80 ہزار ڈالر جیت چکی ہوں، میں نے رونا شروع کر دیا اور خوشی کے مارے چیخنا چلانا شروع کر دیا۔
پامیلا نے فوراً اپنی بیٹی اور ماں کو فون کیا۔ کیوں کہ ان ماں ہمیشہ کہتی تھیں کہ وہ مرنے سے پہلے چاہتی ہیں مجھے ایک بڑا انعام جیتتے دیکھیں۔
یہ واقعہ اس بات کی حیرت انگیز مثال ہے کہ قسمت کب اور کہاں کروٹ لے لے، کچھ کہا نہیں جا سکتا، کوڑے دان میں ایک پھینکی ہوئی ٹکٹ نے پوری زندگی بدل دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
گردشی قرض سے متعلق معاہدہ، بجلی صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا؛وزارت خزانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے بجلی کے شعبے میں 1225 ارب روپے کے گردشی قرض سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ معاہدے کو مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں ٹاسک فورس نے توانائی بحران کے بڑے چیلنج پر قابو پا لیا۔ وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے معاہدہ طے پایا۔
وزارت خزانہ کے مطابق 660 ارب روپے کے پرانے قرضے ری سٹرکچر جبکہ 565 ارب روپے کی نئی فنانسنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور ادائیگیاں پہلے سے عائد تین روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج سے ہوں گی۔
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 660 ارب روپے کی گارنٹیز سے زرعی، ایس ایم ای، ہاؤسنگ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری ممکن ہوگی۔
وزیر خزانہ کے مطابق یہ کامیابی مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی شعبے کے دیرینہ مسائل کو پائیدار اصلاحات کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے۔