دشمن کو ایران سے جنگ میں اپنے انجام سے درس لینا چاہئے، لبنانی پارلیمانی سربراہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پارلیمانی اجلاس کے دوران اپنے ایک خطاب میں محمد رعد کا کہنا تھا کہ پوری صیہونی دنیا کی قیمت شہید "سید حسن نصر اللہ" کے جوتے کے تسمے کے برابر بھی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹیرین "محمد رعد" نے کہا کہ صیہونی دشمن کو ایران کے خلاف جنگ میں اپنے انجام سے سبق سیکھنا چاہئے۔ کیونکہ اس کے بین الاقوامی حامی، امریکہ نے بھی حالیہ جارحیت میں مکمل ساتھ دینے کی ہمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی حفاظت نہ ہی دشمن اور نہ ہی اس ظالم کے حامی، بلکہ اس کی اپنی عوام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری صیہونی دنیا کی قیمت شہید "سید حسن نصر اللہ" کے جوتے کے تسمے کے برابر بھی نہیں۔محمد رعد نے کہا کہ ایران کی فتح کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل اس خطے میں ناقابل تسخیر نہیں رہا۔ واضح رہے کہ محمد رعد، لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے پارلیمانی دھڑے "الوفاء للمقاومۃ" کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے مذکورہ بالا خیالات کا اظہار پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم دوستی کے لئے ہر بڑھے ہاتھ کا استقبال کرتے ہیں۔ ہم نہ تو کسی پر حملہ کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کے حملے کو قبول کرتے ہیں۔ محمد رعد نے کہا کہ لبنان کے خلاف دشمن کی جارحیت کے دوران ہم نے اپنی عوام میں انسانی ہمدردی تو دیکھی مگر حکومتی سطح پر قومی یکجہتی کا مشاہدہ نہیں کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔