اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں، شہباز گل

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔
اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پہلے اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتا یا تھا کہ حکمران خاندان کے فرد کو کرپٹو میں 100ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہےاور اب دنیا ٹی وی پرتجزیہ کار عثمان شامی نقصان اٹھانے والے شخص کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر تفصیل بیان کردی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ   کرپٹو میں ڈوبنے والی 100ملین ڈالر کی رقم کے بارے میں عثمان شامی نے بتا یا کہ علی ڈار نے دبئی میں رہنے والے عرب لوگوں سے اوروہاں مقیم پاکستانیوں سے کرپٹو پراجیکٹس کے لیے انویسٹمنٹ حاصل کی ۔ اس انویسٹمنٹ سے علی ڈار نے ایک کوائن لانچ کیا جو ڈمپ کر گیا پھراس نقصان  کاازالہ کرنے کے لیے ایک اور کوائن لانچ کیااور وہ بھی پٹ گیا ۔
شہباز گل نے کہا کہ عثمان شامی نے اپنی خبر کے آخر میں بہت سی اہم باتیں کیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کہیں اس سارےمعاملے کےپیچھے سیکٹرکمانڈر اسلام آباد تو نہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ علی ڈار نے جو کیا اس کو ملک میں موجودہ کرپٹو ٹیم کے ساتھ لنک کرنے کی ضرورت نہیں،  اس وقت پاکستان کرپٹو میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہاہے ، پاکستان کی موجودہ ٹیم بھارت سے بھی آگے نکل گئی ہے۔شہباز گل نے مزید کہاکہ  اس خبر سے دو باتیں سمجھ میں آتی ہیں کہ اسحاق ڈار کے خلاف کچھ ہونے والا ہے ورنہ ایسے لوگوں کا ٹی وی پر نام لینے کی اجازت نہیں ہوتی اور دوسری بات یہ کہ اسحاق ڈار  کی حد تک کرپٹوکرنسی بری ہے اور ابھی والی کرپٹو کرنسی اچھی ہے۔

عادل فاروق راجا کیخلاف برطانوی عدالت میں دائر ہتکِ عزت کے مقدمے کا فیصلہ آ گیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شہباز گل نے اسحاق ڈار علی ڈار

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اس بھیانک جرم کی روک تھام اور عوامی آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی تلاش میں لوگ اسمگلروں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں اور یہ جرم اب عالمی سطح پر منظم گروہوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ کئی پاکستانی غیر قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کی، اور مجرموں کے ساتھ ساتھ ملوث سرکاری اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی

انہوں نے کہا کہ حکومت قانونی ذرائع سے بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور عوام کو آگاہ کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو خبردار کیا کہ گمراہ کن راستے اختیار کرنا خطرناک اور غیر قانونی ہے۔

پاکستان عالمی پلیٹ فارمز جیسے Budapest Process، Bali Process، اور STARSOM پروجیکٹ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے تاکہ علاقائی تعاون کے ذریعے انسانی اسمگلنگ روکی جا سکے۔ وزیراعظم نے تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی اشتراک سے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسانی اسمگلنگ انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام
  • صرف جمہوریت۔ورنہ کچھ نہیں
  • پہلے موجودہ حکومت کے خلاف خبریں نہیں آتی تھی لیکن اب آیا کریں گی، شہباز گل
  • اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر برطانوی طیارہ تباہ کرنے کی دھمکی دینے والا مسافر ہندو نکلا
  • لاہور ، بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے پر نوجوان قتل
  • چند لوگوں کے بل نہ دینے پر سب کی بجلی بند کرنا ناقابل قبول ہے، شرجیل میمن
  • انجری کا شکار شاداب کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کا امکان
  • بھارت میں جعلی سفارت خانہ چلانے والا شہری گرفتار
  • نہیں معلوم غزہ میں آئندہ کیا ہونے والا ہے، اب فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ