بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیل پر مبنی رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیار کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں سول انفرا سٹرکچر، گھروں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی حملوں سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات پر رپورٹ تیار کرکے بھجوائیں۔ ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیار کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں سول انفرا سٹرکچر، گھروں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں انسانی جانوں کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حملوں سے نقصان کی تفصیلات قومی اور بین الاقومی اداروں کو فراہم کی جائیں گی جبکہ رپورٹ کی روشنی میں بحالی کے کاموں کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی حملوں سے پر مبنی رپورٹ کی جائیں گی کی تفصیلات نقصانات کی
پڑھیں:
عرب اور مسلم ممالک کا اسرائیلی وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں خطاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ
عرب اور مسلم ممالک نے اسرائیلی وزیرِاعظم نتین یاہو کے آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیے جانے والے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کی تقریر کے دوران اِن تمام ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اُٹھ کر چلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے موقع پر تمام مسلم اور عرب رہنما جنرل اسمبلی میں واپس آ جائیں گے۔
یاد رہے کہ نتین یاہو نے گریٹر اسرائیل منصوبے کی بات کی تھی جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔
دوسری جانب جنرل اسمبلی سے آج چین کے وزیر اعظم لی چیانگ، اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس بھی خطاب کریں گے۔
Post Views: 2