بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنےکی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنےکی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پر رپورٹ تیار کرکے بھجوائیں۔
ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیارکرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں سول انفراسٹرکچر،گھروں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں انسانی جانوں کوپہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حملوں سے نقصان کی تفصیلات قومی اوربین الاقومی اداروں کو فراہم کی جائیں گی جبکہ رپورٹ کی روشنی میں بحالی کے کاموں کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2کروڑ30لاکھ ڈالر موصول
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بھارتی حملوں سے نقصانات کی کی تفصیلات
پڑھیں:
لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں۔مشعال ملک
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں، پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہے۔مشعال ملک نے مزید کہا ہے کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا جا رہا ہے، عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔