عالمی برادری لداخ میں کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کا فوری نوٹس لے، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
انہوں نے کہا ہے کہ لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں، پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہے۔
مشعال ملک نے مزید کہا ہے کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا جا رہا ہے، عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ میں بھارتی مشعال ملک
پڑھیں:
وکلاء برادری اور پیپلزپارٹی کے درمیان دل کا رشتہ: گورنر پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوام کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی یقینی بناکر ہی ایک پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید واجد علی شاہ گیلانی سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا وکلاء برادری اور پیپلز پارٹی کا دل کا رشتہ ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وکلاء برادری پیپلز پارٹی کا ہراول دستہ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہیاور عالمی سطح پر انڈیا کا مکردہ چہرہ بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز میں سے ہوں اور پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں۔ علاوہ ازیں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سندھ پولیس آپریشن میں ڈاکو شاہنواز عرف شاہو اور اس کے 11 ساتھیوں کی ہلاکت پر سندھ حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔