سارا دن مجھے فکر رہتی ہے عوام کیلئے کھانے پینے کی چیزیں مہنگی نہ ہو جائیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور (اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مختلف زونزکا معائنہ کیا۔آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر عوام نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو مبارکبادپیش کی،
وزیراعلی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔وزیراعلی مریم نواز شریف اچانک سبزی کی دکان پر پہنچ گئیں اور نرخ چیک کئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے گزشتہ روز اچانک مختلف پراجیکٹس کے دورے کئے اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے زیر تعمیر روڈز،سٹریٹس اور نکاسی آب کے پراجیکٹس کا معائنہ کیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے زیر تکمیل پراجیکٹس میں معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی بروقت تکمیل کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مقامی شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔شہریوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے آغاز پروزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف لاہور ڈویلپمنٹ پلان پراجیکٹ دیکھتے دیکھتے سبزی کی دکان پر پہنچ گئیں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے خاتون کو گلے لگالیا اورسبزیوں کے ریٹ پوچھے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پیاز،کریلے،آلو،گوبھی اور گوار کی پھلیاں کے نرخ دریافت کئے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کے پوچھنے پر خاتون نے سبزیوں کے نرخ میں کمی کے بارے میں بتایا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سبزی کی دکان پر سرکاری نرخنامہ بھی چیک کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ سارا دن مجھے فکر ہوتی ہے کہ عوام کے لئے کھانے پینے کی چیزیں مہنگی نہ ہو جائیں۔”جیتے رہیں،خوش رہیں“وزیراعلی مریم نواز شریف نے ننھے بچے کو پاس بلا کر اظہار شفقت کیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے چوبرجی کے علاقے میں بازار کا دورہ کیا۔دکاندار وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ پاس آ گئے۔شہریوں نے بازار کی نئی بننے والی سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹی اور خراب ہونے کے بارے میں بتایا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ خودجا کر دیکھوں کہ لاہور کے علاقوں کی گلیاں کیسی ہیں۔کوئی خدمت میرے لائق ہو تو بتائیں،وزیراعلی مریم نواز شریف نے خیریت بھی دریافت کی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کر شہری پاس آ گئے،وزیراعلی مریم نواز شریف نے صفائی اور پراجیکٹس کے بارے میں پوچھا۔اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے،شہری کی وزیراعلی مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف کو دعائیں۔
شہری نے وزیراعلی مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی وزیراعلی نے ہمارا یہاں کبھی حال تک نہیں پوچھا،آپ یہاں آنے والی پہلی وزیراعلی ہیں۔ہماری گلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں،ہر طرف گندگی تھی،آپ نے سب ٹھیک کرایا،اللہ اجر دے۔
اللہ تعالی آپ کے والد محترم اور قائد محمد نواز شریف صاحب کوصحت و سلامتی عطا فرمائے۔سالوں سے منتظر تھے کہ کوئی آئے،ہماری گلی صاف کروائے اور بنائے۔40سال بعد ہماری گلی بنائی گئی،15دن پہلے کام شروع ہوا اور آج مکمل ہو چکی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میں گلیاں اور روڈز بنتے دیکھنا چاہتی تھی،اسی لئے خود آئی ہوں۔
جی ٹی روڈ پر ٹریفک کاالمناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز شریف نے نواز شریف کو کے بارے میں نے لاہور
پڑھیں:
مومنہ اقبال کی انوکھی خواہش ، علامہ اقبال کے ساتھ کھانے کی دلچسپ وجہ بتا دی
لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک حالیہ شو میں شرکت کے دوران اپنی دلچسپ اور مزاحیہ باتوں سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ شو میں مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے ایک ایسی خواہش کا ذکر کیا جو سن کر سب چونک گئے—اگر انہیں کسی تاریخی شخصیت کے ساتھ کھانے کا موقع ملے تو وہ علامہ اقبال کا انتخاب کریں گی۔ وجہ؟ کیونکہ ان کے اپنے نام میں بھی “اقبال” شامل ہے۔
مومنہ اقبال نےگفتگو کے دوران بتایا کہ کبھی کبھار سیٹ پر وہ ایسا جملہ بول دیتی ہیں جسے بعد میں سوچ کر شرمندگی ہوتی ہے۔ دل میں اکثر خیال آتا ہے کہ یہ بات اکیلے میں کہہ دیتی تو بہتر تھا، سب کے سامنےکیوں کہہ دی۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انسٹاگرام پر کچھ مداح انہیں نہایت عجیب پیغامات بھیجتے ہیں،کوئی انہیں “بیوی” کہہ کر مخاطب کرتا ہے، کوئی ان کی خیریت اور کھانے پینے کے بارے میں پوچھتا ہے۔ مومنہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کے لیے جہنم میں الگ سیکشن بننا چاہیے۔
اپنی پسندیدہ شخصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے مومنہ نے کہا کہ وہ صبا قمر کو بہترین اداکارہ سمجھتی ہیں، جبکہ ہمایوں سعید بھی ان کے فیورٹ ہیں۔ فواد خان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی اسٹائل کے کپڑوں میں کمال لگتے ہیں، اور خواتین میں صبا قمر ہر انداز بخوبی نبھاتی ہیں۔
آخری سوال پر جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس تاریخی شخصیت کے ساتھ ڈنر کرنا چاہیں گی، تو مومنہ نے مسکراتے ہوئے فوراً کہا — “علامہ اقبال، کیونکہ اقبال تو میرے نام میں بھی ہے۔”