شہباز شریف کا رجب طیب اردوان کی پاکستانی عوام کی حمایت اور یکجہتی پر خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سماجی رابطے کی ویب سائٹس "ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت اور یکجہتی کا خیرمقدم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس "ایکس" پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کےتعلقات ہر نئے چیلنج کےساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں، جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے ترک صدر کے تعمیری کردار پر شکرگزار ہوں۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم بھی کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ترک عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
ترک عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم، اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تنظیم کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے، اقدام سے ترکیہ میں دہشت کا خاتمہ ہو گا اور دیرپا امن قائم ہو گا، تاریخی اعلان ترک قیادت کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔
مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
شہباز شریف نے کہا کہ اقدام اتحاد، تنظیم نو اور استحکام کی طرف ترک صدر رجب طیب اردوغان اور انکی قوم کے عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔