بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کا پاکستان سے مار کھانے کا اعتراف سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنے کئی ایئر بیسز، ائیر فیلڈز، طیارے اور ڈرونز کی تباہی کے بعد ڈھکے چھپے الفاظ میں پاکستان کے ہاتھوں مار کھانے کا اعتراف کرلیا ہے۔
نریندرا مودی نے منگل کو ایکس پر جاری اپنی ایک ٹوئٹ میں بھارتی تباہی کے بعد دل شکستہ عوام اور شکست خوردہ بھارتی فوج کی دل جوئی کی ناکام کوشش کی۔
مودی نے لکھا، ’ان تمام لوگوں کے لیے جو اپنے نمبروں پر تھوڑا مایوس محسوس کر رہے ہیں، میں کہنا چاہتا ہوں: ایک امتحان کبھی بھی آپ کی پہچان کا پیمانہ نہیں ہو سکتا۔ آپ کا سفر اس سے کہیں بڑا ہے، اور آپ کی صلاحیتیں مارک شیٹ سے کہیں زیادہ وسیع ہیں۔ پُراعتماد رہیں، جستجو برقرار رکھیں، کیونکہ آپ کے لیے عظیم کامیابیاں منتظر ہیں۔‘
ان کے اس بیان میں نمبروں پر مایوسی سے مراد بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں، طیاروں اور دفاعی تنصیبات کی تباہی سے پھیلی مایوسی ہوسکتا ہے۔
بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مودی اپنے ان الفاظ سے جاننا چاہ رہے ہیں کہ بھارتی عوام کیا ردعمل دیتے ہیں، کیونکہ ابھی بھارتی فوج کو اپنے جانی نقصانات کا اعلان بھی کرنا ہے، اگر مودی نے طیاروں کی تباہی تسلیم نہ کی اور جانی نقصان کا اعلان نہ کیا گیا تو بھارتی فوج میں ردعمل آسکتا ہے۔
پاک فضائیہ کے ہاتھوں جگ ہنسائی اور رسوائی کے بعد مودی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔ اپنی خفت مٹانے کیلئے کبھی وہ کسسی ائیر فیلڈ پر جاکر فوٹو شوٹ کروا رہے ہیں تو کبھی سیز فائر کے باوجود دوبارہ جنگ چھیڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
عالمی ہزیمت کے بعد کئے گئے اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی فوجی کارروائی کو صرف ”عارضی طور پر روکا“ ہے۔
بدھ کے روز نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے ہندو قوم پرست رہنما نریندر مودی نے کہا کہ اگر بھارت پر مستقبل میں کوئی ”دہشت گرد حملہ“ ہوا تو بھارت ”اپنی شرائط پر جوابی کارروائی کرے گا“۔
جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مونگ پھلی کے دانوں پر موجود چھلکوں کو کھانے سے کوئی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مونگ پھلی پاکستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں نہایت شوق سے کھائی جاتی ہے، مگر اکثر لوگ اسے کھانے سے پہلے اس کے اوپر موجود باریک کاغذی چھلکے کو اتار دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ایسا کرنے سے آپ ایک قدرتی غذائی فائدے سے محروم رہ جاتے ہیں، کیونکہ مونگ پھلی کے چھلکوں میں موجود قدرتی اجزا دماغی صحت اور یادداشت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔
نیدرلینڈز کی Maastricht یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق، اگر مونگ پھلی کو اس کے چھلکوں کے ساتھ کھایا جائے تو یہ دماغ میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے اور یادداشت میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔ تحقیق میں 60 سے 75 سال کی عمر کے 31 صحت مند افراد کو 16 ہفتوں تک روزانہ 60 گرام مونگ پھلی دی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ان افراد کے دماغ میں خون کی روانی میں 3.6 فیصد اضافہ اور یادداشت میں 5.8 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ مزید یہ کہ ان کے بلڈ پریشر میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کے چھلکوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دماغی خلیوں کو تقویت دیتے ہیں اور بڑھتی عمر کے اثرات کو سست کرتے ہیں، اس لیے مونگ پھلی کو چھلکوں سمیت کھانا زیادہ مفید ہے۔