مودی نے تقریر میں معاملہ سمیٹنے کی کوشش کی لیکن بکھرا ہوا معاملہ سمیٹا نہ جائے گا، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی کیخلاف پارلیمان کے اندر اور باہر تنقید ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی نے کل قوم سے اپنے خطاب میں معاملہ سمیٹنے کی کوشش کی لیکن معاملہ جتنا بکھرا ہے اسے سمیٹا نہیں جائے گا۔
وزیر دفاع نے پیشگوئی کی کہ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں اور اس کا فیصلہ بھارت کے عوام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا نریندر مودی نے ایک ہارے ہوئے وزیراعظم کی طرح تقریر کی؟
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ گفتگو میں 3 معاملات پر بات ہوگی، دہشت گردی ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا فیصلہ دنیا اب خود کرے گی کیوں کہ وزیر اعظم نے خود پیشکش کی تھی کہ دہشتگردی کی تحقیقات کی جائیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف
مودی پر پارلیمبت کے اندر اور باہر تنیقید کا سیلاب آیا ہوا ہے
مودی نے انے خطاب مین چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے
چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیت نہیں سکے گا۔۔
مودی کے دن گن جاچکے ہیں فیصلہ عوام کرے گی
کشمیراور دھشتگردی پر بات ہوگی
ملاقات کے… pic.
— Zahid Farooq Malik (@zfmalik) May 13, 2025
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے، پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کو تسلیم کیا جائے، ہم خود دہشت گردی کا 25 سال سے شکار ہیں اس کا الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان سے صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر بات ہو سکتی ہے، نریندر مودی
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل دوسرا معاملہ کشمیر کا ہے جس پر بات ہونی چاہیے۔
سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بارے میں وزیر دفاع نے کہا کہ پانی کے معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، معاہدے کو شقوں کے مطابق دیکھنا چاہیے۔ اسے ایک فریق یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا۔
خواجہ آصف نے بھارت کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت خود کئی سال سے دہشت گردی کرا رہا ہے۔ ہم گزشتہ 25 سے بھارت کے خلاف مشرقی اور مغربی محاز پر لڑ رہے ہیں بھارت کے دہشت گردی کے ثبوت کینیڈا اور امریکہ میں بھی موجود ہیں، ثبوت مذاکرات میں سامنے آنے چاہئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاک بھارت کشیدگی پاکستان مذاکرات نریندر مودیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاک بھارت کشیدگی پاکستان مذاکرات کی کوشش کی خواجہ آصف وزیر دفاع بھارت کے پر بات
پڑھیں:
بھارت کشمیر پر اکڑ دکھائے گا لیکن ٹرمپ کا بیان آچکا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائلوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر پر اکڑ دکھائے گا لیکن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آچکا ہے، وہ دنیا بھر کے فلیش پوائنٹس پر بات کر رہے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشتگردی کے معاملات شامل ہوں گے۔
وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت سے مذاکرات کا مقام طے ہوا ہے؟ جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ مذاکرات کہاں ہوں گے، اگر مذاکرات کیلئے ملاقات ہوگی تو ہی ایجنڈا طے ہوگا، میری دانست میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشتگردی پر بات ہوگی۔
بھارتی فوج نے اپنی دوسری پریس بریفنگ میں ایک بار پھر آپریشن میں بھارتی طیاروں سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے ذریعے مغربی سرحد پر بھی کارروائیاں کرواتا ہے، ہم بھارت کی طرف سے دوطرفہ جارحیت کا شکار ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ تو سر فہرست ہے، اگر یہ مسائل حل ہوجاتے ہیں تو تعلقات بحال ہونے کا امکان ہے، کشمیر پر بھارت رد عمل دے گا لیکن ٹرمپ نے اس معاملے میں کردار ادا کرنے کا کہا ہے، امریکا نے پاکستان میں امن کے لیے مداخلت کی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکی صدردنیا میں جتنے بھی فلیش پوائنٹس ہیں ان سب کی بات کر رہے ہیں، یوکرین کے صدر کی روسی پیوٹن سے ملاقات ہورہی ہے، غزہ اور فلسطین کے مسئلے پر بھی امریکہ جلد کوئی قدم اٹھائے گا۔