اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے “معرکہ حق” کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں نے قربانی کی عظیم مثال قائم کی۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا دفاع کامیابی سے کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ افواجِ پاکستان نے اپنے عزم اور جذبے سے دشمن کی عددی برتری اور غرور کو خاک میں ملا دیا۔

بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 15 کم سن بچوں اور 7 خواتین سمیت 40 معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، اور ریاست ان کی بھرپور کفالت کرے گی۔

وزیرِ اعظم نے بتایا کہ شہداء پیکیج کا اعلان کیا جا چکا ہے اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

“آپریشن بنیان المرصوص” کو بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرے۔

وزیرِ اعظم نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان ایک پرامن قوم ہے، لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اور “بنیان المرصوص” اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-08-34

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد جی-11 کچہری میں دہشت گردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد کچہری میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
  •  ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم  نے اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا 
  • شہباز شریف سے سرفراز بگٹی کی ملاقات‘اہم امور پر گفتگو
  • دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز ، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ
  • “ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا” نور الحق قادری
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
  • معرکہ حق میں دنیا نے جنگی صلاحیتیں دیکھ لیں، مستقبل پر بھی نظر رکھنی ہے: شہباز شریف