پاکستان دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اور اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ اور امریکی صدر کی دوسری ٹویٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی۔ اور بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان نے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اور شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش بھی کی۔ لیکن بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات عائد کیے۔ اور بھارت تاحال ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی گروہ نے پہلگام واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اور مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ رونما ہونا بھارت کی سیکیورٹی ناکامی ہے۔ اور بھارتی انٹیلی جنس مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی۔ بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں بری طرح ناکام ہوا۔انہوں نے کہا کہ سیز فائر کے بعد ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ ہو چکا ہے۔ اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔ مغربی سرحدوں پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے گناہ شہریوں، جوانواں اور افسران کی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں کسی دہشت گرد گروہ کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔ اور سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔ پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں۔ اور بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عطا اللہ تارڑ نے انہوں نے کہا کہ اور بھارت سیز فائر
پڑھیں:
سرمایہ کاری کیلئے محفوظ پاکستان چاہتے ہیں، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ملک سے دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو، بتایا جائے کہ کیا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟
کئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں خوارج کے جمع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں جس کے بعد انتہائی دشوار گزار علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اس وقت کوئی کمی ہے تو سیاسی حکومتوں کی کوتاہیاں شامل ہیں، نواز شریف کے دور میں نیشنل ایکشن پلان بنا اور پی ٹی آئی دور میں اسکو ریوائز کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے؟ ہم افغانستان سے بات چیت کر رہے ہیں، لیکن نتیجہ کیا ہے؟
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی ذمے داری ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے پیچھے کھڑی ہو، گولی چلانے والوں سے گولی کے ذریعے ہی بات ہوگی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 17 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کیےگئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے جوانوں کو قتل کر رہے ہیں، ان سے کیسے بات ہو، جو ہمارے سپاہیوں، بچوں کو شہید کر رہے ہیں، کیا ان سے بات کریں؟
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کرک میں 17 خوارج ہلاک اور 6 سے زائد گرفتار ہوئے ہیں، پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ جلسے کر رہی ہیں وہاں پر جنگ کا اعلان یا بڑھکیں نہیں ماری جاتیں۔