چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کے سپرد کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفیٰ جمع کرایا۔
جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی اے سی کے عہدے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچایا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔
ذرائع کے مطابق جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے ٹرمپ پہلے انٹرنیشنل دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، ایران اور غزہ پر اہم فیصلے متوقع پاک بحریہ کی جانب سے نیا ترانہ ’’اے وطن‘‘ جاری مودی کے دن گنے جاچکے، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے،خواجہ آصف پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کو جھوٹا قرار دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنید اکبر نے پی اے سی نے اپنے
پڑھیں:
73کے آئین کو اصل شکل میں بحال کریں گے، اسد قیصر
اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم 1973 کے آئین کو اصلی شکل میں بحال کریں گے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا جانا افسوسناک ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا پیپلز پارٹی عملاً اپنے اہم نظریات سے ہٹ گئی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت یہ جماعتیں اشرافیہ کی نمائندہ بن گئی ہیں۔
انھوں نے کہا پی ٹی آئی اس وقت واحد جماعت ہے جو عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے خلاف درج مقدمے کا قانونی دفاع کریں گے۔