Daily Ausaf:
2026-07-24@04:29:27 GMT

جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کر دیا ہے۔

استعفے کی وجوہات کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندرونی فیصلوں اور تنظیمی حکمت عملی کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے دوران متعدد اہم حکومتی محکموں اور منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی، اور کرپشن کے متعدد کیسز کو اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ تحریری حکم علیمہ خان کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچایا گیاتھا۔

پی آئی اے کی 40 پروازوں کے ذریعے 12 ہزار500 زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پبلک اکاو نٹس کمیٹی جنید اکبر

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف